• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’مستقبل میں لوگ 140 سال کی عمر تک زندہ رہ سکیں گے‘

شائع April 5, 2023
فوٹو: پکسل
فوٹو: پکسل

آپ زیادہ سے زیادہ کتنی عمر تک زندہ رہنا پسند کرنا چاہتے ہیں؟ 110برس ؟ یا 120برس؟ البتہ سائنسدانوں کا دعویٰ ہے کہ آئندہ نسلیں 141 سال کی عمر تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق جارجیا یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق ممکن ہے کہ مرد 141 سال کی عمر تک اور خواتین 130 سال سے زائد عمر تک زندہ رہ سکتی ہیں۔

سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ حالیہ دہائیوں کے دوران انسانی عمر میں اضافہ ہورہا ہے اور اس وجہ کووڈ-19 ہوسکتی ہے۔

جارجیا یونیورسٹی کے ماہر تعلیم ڈاکٹر ڈیوڈ میکارتھی نے 19 ممالک میں معمر افراد کی شرح اموات کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ عمر کے لحاظ سے شرح اموات میں اضافہ مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے افراد کے درمیان مختلف ہوتا ہے۔

مزید تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ میڈیکل سائنس میں ترقی اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی وسیع دستیابی کی وجہ سے لوگوں کے لیے طویل عمر تک زندہ رہنا ممکن ہو سکتا ہے۔

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ڈاکٹر ڈیوڈ نے کہا کہ 1910 اور 1950 کے درمیان پیدا ہونے والوں میں موت کی شرح میں غیر معمولی کمی آسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 115 سال کی عمر کے شخص کے لیے اگلے سال زندہ رہنے کے امکانات 50 فیصد ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر ڈیوڈ نے کہا کہ یہ اعدادو شمار حتمی نہیں ہیں، ممکن ہے کہ زندہ رہنے کی عمر میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے اور کمی بھی آسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کے حوالے سے تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوسکتی ہیں، اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ حقیقت ہے۔

فوٹو: بی بی سی
فوٹو: بی بی سی

دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون

دنیا کی سب سے معمر ترین خاتون فرانس سے تعلق رکھنے والی جین لوئیس کالمنٹ تھیں جو 122 سال اور 164 دن تک زندہ رہیں۔

وہ 1875 میں پیدا ہوئیں اور 1997 کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے 119 سال کی عمر تک مٹھائیاں شوق سے کھایا کرتی تھیں

یہاں تک کہ انہوں نے 1888 میں نامور مصور ونسنٹ وان گوگ سے بھی ملاقات کی تھی جنہوں نے ’تاروں بھری رات‘ جیسی شاہکار پینٹنگ تخلیق کی تھی۔

یہ تحقیق پلس ون نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

اس تحقیق کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں کمنٹس میں بتائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024