• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

داسو ڈیم میں چینی انجینئرز کے رہائشی کیمپوں پر آتشزدگی

شائع April 5, 2023
چینی انجینئروں اور مزدوروں کے کیمپوں پر آگ بجھانے میں 5 گھنٹے لگے—فوٹو: نثار احمد خان
چینی انجینئروں اور مزدوروں کے کیمپوں پر آگ بجھانے میں 5 گھنٹے لگے—فوٹو: نثار احمد خان

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان کے علاقے برسین میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرنے والے چینی انجینئرز اور مزدوروں کے رہائشی کیمپ پر بدترین آگ لگ گئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ علی الصبح 4:30 بجے پیش آیا، جس کی لپیٹ میں چینی انجینئرز اور مزدوروں کے کیمپ بھی آگئے۔

کیمپوں میں آتشزدگی سے کسی قسم کے جانی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اپر کوہستان اور لوئر کوہستان سے ریسکیو 1122 کے فائر ٹینڈر اور فائر فائٹرز جائے وقوع کی طرف لپکے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں۔

ریسکیو 1122 اپر کوہستان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر خالق داد کا کہنا تھا کہ آگ کے شعلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لیا اور کیمپس اور ویئرہاؤسز خاکستر کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں 5 گھنٹے لگے اور آگ پر قابو پانے کے لیے مختلف اضلاع سے فائر فائٹرز جائے وقوع پہنچے تھے اور چینی کمپنیوں نے آگ بجھانے کے لیے اپنی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا تھا۔

عینی شاہدین کے مطابق تقریباً صبح 9:30 بجے تک آگ پر قابو پالیا گیا تھا اور چینی انجینئروں اور مزدوروں کو قریبی محفوظ علاقوں میں منتقل کردیا گیا تھا۔

داسو ڈیم کے جنرل منیجر انوارالحق نے رپورٹرز کو بتایا کہ ہم نے واقعے سے متعلق ایک انکوائری شروع کردی ہے جوتین دنوں میں مکمل ہوجائے گی اور یہ ہمارے اسٹینڈرڈ آپریشنل پروسیجرز کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024