• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

حکومت کے پاس دلدل سے نکلنے کا راستہ ہے تو اکتوبر تک انتظار کے لیے تیار ہوں، عمران خان

شائع April 4, 2023
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا فائدہ صرف صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ہے دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے: فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا فائدہ صرف صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ہے دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے: فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور موجودہ دلدل سے نکلنے کے لیے آپ کے پاس کوئی روڈ میپ ہے تو بتائیں میں اکتوبر تک بھی انتظار کرنے کے لیے تیار ہوں۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ؤئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ کی طرف سے از خود نوٹس پر سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی فوج نہیں بلکہ اس کے فیصلوں کی حفاظت عوام کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج ملکی تاریخ کا بڑا خوش آئند دن ہے اور ہماری بدقسمتی ہے کہ ایسے دن بہت ہی کم آئے ہیں جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہوئی ہو۔

,

عمران خان نے کہا کہ قوم کو اس لیے خوشی منانی چاہیے کیونکہ حقیقی آزادی کا راستہ قانون کی حکمرانی سے آتا ہے۔

عمران خان نے صوبائی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کی طرف سے سنائے گئے فیصلے پر کہا کہ سپریم کورٹ کے پاس کوئی فوج نہیں ہوتی اس کے فیصلوں کی حفاظت قوم کرتی ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے رہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں آزادی بھی سپریم کورٹ کی طرف سے بنیادی حقوق کی حفاظت کی صورت میں ملنی ہے.

عمران خان نے کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے سوال کرتا ہوں کہ بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال اور موجودہ دلدل سے نکلنے کے لیے اگر آپ کے پاس کوئی روڈ میپ ہے تو بتائیں میں اکتوبر تک بھی انتظار کرنے کے لیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ آئی ہے کہ پاکستان کی ترقی کی شرح 6 فیصد سے گر کر 0.4 فیصد پر آگئی ہے جبکہ آج مہنگائی بھی 36 فیصد تک آگئی ہے جو کہ ہم نے ایک سال قبل 12 فیصد پر چھوڑی تھی۔

عمران خان نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کرنے میں نہیں بلکہ پاکستان کا فائدہ صرف صاف اور شفاف الیکشن کرانے میں ہے دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں کہ کل عشا کی نماز کے بعد ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر جشن منائیں گے جس میں بھرپور شرکت کرکے سپریم کورٹ کو پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شک کے کہ موجودہ حکومت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی جتنے یہ گھبرائے ہوئے لگ رہے ہیں یہ ہر قسم کی کوشش کریں گے کہ کسی نہ کسی طرح یہ سے انتخابات اکتوبر تک چلے جائیں۔

عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری سے کہتا ہوں کہ آپ تیار ہو جائیں اگر کل کو انہوں نے ماضی کی طرح سپریم کورٹ پر حملہ کیا تو قوم کہ ذمہ داری ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہو۔

خیال رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ کی جانب سے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے کے بعد محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 اکتوبر کو انتخابات کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول بحال کرتے ہوئے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کی تاریح دے دی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024