• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’بریانی، بریانی نہ رہی۔ سموسہ، سموسہ نہ رہا‘ سوشل میڈیا پر نئی بحث

فوٹو: ٹویٹر
فوٹو: ٹویٹر

سموسے اور بریانی پاکستان کے مقبول ترین پکوانوں میں سےایک ہیں، آپ چٹورے ہوں یا ہاتھ روک کر کھانا کھانے کے عادی سب ہی لوگ اسے شوق سے پسند کرتے ہیں۔

ایک جانب پاکستانی عوام جہاں سموسہ ہلکی پھلکی بھوک میں کھاتے ہیں تو بریانی ہر گھر کے دسترخوان کی شان بڑھاتی ہے ۔

ویسے آج ہم ان دونوں پکوان کی بات اس لیے کررہے ہیں کیونکہ ایک ٹوئٹر صارف نے سموسے کے اندر بریانی ڈال کر تصویر شئیر کی جس کے بعد ٹوئٹر پر ایک نئی بحث چھڑ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ سموسے کے اندر بریانی کی انوکھی ڈش مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں فروخت کی جارہی ہے، اس منفرد سموسے کو بنانے والے نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی۔

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کا پارہ ہائی ہو رہا ہے۔

کھانے پینے کے شوقین افراد غصے کا اظہار کررہے ہیں تو کچھ لوگ اسے کھانے کی خواہش کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بریانی ایک عزت دار ڈش ہے، اس کی عزت کریں ۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’اس نے سموسے اور بریانی کے ساتھ وہی سلوک کیا ہے جو چاہت فتح علی خان موسیقی کے ساتھ کرتا ہے‘۔

عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ ’بریانی بریانی نہ رہی سموسہ سموسہ نہ رہا‘۔

احسن نے لکھا کہ ایسے لوگوں کا آخرت میں الگ سے حساب ہوگا ۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اسے بریانی اور سموسے دونوں کی توہین قرار دے دیا لکھا کہ ’ایسا کرنا بریانی اور سموسے، دونوں کی بے حرمتی ہے، ایسا کرنے والے کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ علمائے دین سے گزارش ہے کہ فتویٰ جاری کریں۔‘

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ایسا کرنے والوں کو کم سے کم 14 سال کیلئے جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

جبکہ ایک صرف نے لکھا کہ اگر میں نے اپنے سموسے میں بریانی دیکھی تو میں پولیس کو بلا لوں گی۔

کئی صارفین نے بریانی بھرے سموسے کو کھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایک صرف نے یہاں تک کہہ دیا کہ جس نے بھی بریانی بھرے سموسے کا آئیڈیا تخلیق کیا ہے اس پر ہمیشہ کیلئے بریانی کی پابندی ہونی چاہیئے ۔

اس بریانی بھرے سموسے کےبارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا آپ کھانا پسند کریں گے؟ ہمیں کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے سے آگاہ کریں ۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024