• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

چار سالہ بچے نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کردیا

شائع April 2, 2023
سعید رشید کی لکھی کتاب دو جانوروں کی لازوال دوستی اور رحم دل پر مبنی کہانی ہے: فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ
سعید رشید کی لکھی کتاب دو جانوروں کی لازوال دوستی اور رحم دل پر مبنی کہانی ہے: فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ

ابوظبی سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ سعید رشید المہیری کتاب لکھنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف بن گیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق 4 سالہ بچے نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے جس کی 9 مارچ 2023 کو ایک ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

سعید رشید المہیری دنیا کا کم عمر ترین مصنف ہے جس نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کردیا ہے، اس کی عمر 4 سال 218 دن ہے۔

سعید رشید کی لکھی کتاب دو جانوروں کی لازوال دوستی اور رحم دلی پر مبنی کہانی ہے۔

سعید رشید نے اپنی بڑی بہن الذہبی کے کارنامے سے متاثر ہوکر یہ کتاب لکھی تھی۔

الذہبی 8 سال کی عمر میں دو زبانوں میں کتاب لکھ کر دنیا کی کم عمر ترین مصنفہ کا ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ

سعید رشید کی بہن نے بچوں کے لیے ایک منفرد کتاب لکھنے کا اقدام شروع کیا، اس کا مقصد 4 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کو عربی یا انگریزی میں لکھنے کی ترغیب دینا ہے۔

سعید کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی بہن کے بہت قریب ہوں، ہم دونوں ساتھ مل کر پڑھتے، لکھتے، اور دیگر سرگرمیاں کرتے ہیں، میں نے اپنی بہن سے متاثر ہوکر اپنی کتاب لکھی ہے‘۔

سعید نے کتاب کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’میری کتاب کی کہانی ہاتھی اور ریچھ کے بارے میں ہے، ہاتھی ایک پکنک میں جاتا ہے اور اسی دوران اسے ریچھ دکھائی دیتا ہے، ہاتھی سوچتا ہے کہ ریچھ اسے کھا جائے گا لیکن آخر میں ہاتھی مہربانی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اسے ایک ساتھ پکنک منانے کی آفر کرتا ہے اور پھر وہ دوست بن جاتے ہیں‘۔

4 سالہ سعید نے اپنی والدہ اور بہن کی رہنمائی سے لکھنا سیکھا تھا جبکہ اسے ریاضی سے بھی بہت لگاؤ ہے اور اپنی والدہ کے ساتھ ریاضی کے مسائل حل کرنا پسند کرتا ہے۔

سعید نے انکشاف کیا کہ یہ ان کے تحریری سفر کا ابھی آغاز ہے اور وہ پہلے ہی ایک دوسری کتاب پر کام کر رہے ہیں۔ اسے پڑھنا، لکھنا اور کہانیاں سنانا بےحد پسند ہے۔

سعید کے والدین کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے، انہوں نے بتایا کہ سعید اپنی بہن کے نقش قدم پر چلا ہے، اور اس کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہر بچہ کسی نہ کسی ٹیلنٹ کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔

فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ
فوٹو: گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024