• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

سندھ نے مارچ میں ریکارڈ سیلز ٹیکس جمع کر لیا

شائع April 2, 2023
— فوٹو: ایس بی آر / ویب سائٹ
— فوٹو: ایس بی آر / ویب سائٹ

سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) کی جانب سے ماہانہ سیلز ٹیکس کی وصولی مارچ میں سال بہ سال ریکارڈ 28 فیصد اضافے کے بعد 19 ارب 3 کروڑ 40 لاکھ روپے پر پہنچ گئی ۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ایس بی آر نے مالی سال 23-2022 کے ابتدائی 9 مہینوں میں 128 ارب 20 کروڑ روپے جمع کیے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 104 ارب 80 کروڑ وصول کیے گئے تھے، یہ 22 فیصد یا 23 ارب 40 کروڑ روپے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

صوبائی ریونیو اتھارٹی کے مطابق معیشت کی سُست روی اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باوجود ریکارڈ ٹیکس جمع ہوا ہے۔

سروسز پر سیلز ٹیکس کی انتظامیہ، وصولی اور نفاذ کے لیے ذمہ دار ایس بی آر نے 12-2011 میں کام شروع کیا۔

سندھ ریونیو بورڈ کے چیئرمین واصف میمن نے بتایا کہ پورٹ پر سست سرگرمی اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود زیادہ ٹیکس جمع ہوا، اس کی وجہ مؤثر نفاذ، سروس سیکٹرز میں دائرہ کار کو بڑھانے اور پرانے کیسز کی مد میں رقم جمع ہونا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کے مشکل ماہانہ اہداف کے حصول میں ٹیکس دہندگان کا تعاون اہم رہا۔

صوبائی حکومت نے ایس آر بی کو مالی سال 23-2022 کے لیے 180 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024