• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

رمضان اور پاکستان کے روایتی پکوان

شائع April 2, 2023 اپ ڈیٹ April 4, 2023
— فائل فوٹو: آن لائن
— فائل فوٹو: آن لائن

رمضان میں روزہ افطار کرنے کے دوران کئی قسم کے پکوان تیار کیے جاتے ہیں، جن میں بازاری پکوان کے علاوہ گھر کے مصالحوں سے بنی اشیا تیار کی جاتی ہیں۔

تاہم کچھ ایسے پکوان بھی ہیں جو تقریباً ہر گھر کے دسترخوان میں ملیں گے، انہی میں سے کچھ پکوان کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ان کے فائدے جانتے ہیں۔

چنا چاٹ

فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

بنیادی طور پر چنا چاٹ ایک سادہ سی سلاد ہے جو کاربوہائیڈریٹس اور ذائقوں سے بھرپور ہوتی ہے۔

یہ چنوں، ابلے ہوئے آلو، تلی ہوئی پاپڑی، دہی بڑے، سموسے، مرمرہ اور پھلیوں پر مشتمل ہوسکتی ہے جنہیں چٹنی، ساس اور دہی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

اس کے اوپر کٹی ہوئی سبزیاں جیسے ٹماٹر، پیاز اور سبز مرچ شامل کیے جاتے ہیں جبکہ اس کو دھنیا، پودینہ اور چاٹ مصالحے سے سجایا جاتا ہے، افطاری میں چاٹ پاکستانیوں کی پسندیدہ ڈش ہوتی ہے۔

یہ بھی جان لیں کہ سفید چنے کے استعمال سے ہمارا نظام ہاضمہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے اور ہم قبض، پیٹ درد جیسے مسائل سے بھی دور رہتے ہیں۔

سفید چنوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کولیسٹرول کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔

شامی کباب

فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

شامی کباب پاکستان میں چائے کی ٹرالی کا شہنشاہ ہے، کوئی بھی موقع ہو یہ لذیذ سوغات ہمیشہ ہی گرما گرم لوازمہ ثابت ہوتی ہے۔

گرم مصالحے، سرخ مرچ اور سبز مرچوں کے ساتھ یہ کباب نہ صرف چائے کا مزہ دوبالا کرتے ہیں بلکہ اس موقع پر گفتگو کی چاشنی بھی بڑھ جاتی ہے اور تو اور افطار کے موقع پر بھی یہ دسترخوان کی رونق بڑھا دیتے ہیں۔

پکوڑے

فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

یہ ایک ایسی دیسی ہلکی پھلی غذا ہے جو سردی ہو یا گرمی ہر گلی کے کونے میں مل جاتی ہے۔

پکوڑا ایک مقبول اسٹریٹ فوڈ ہے مگر مقامی لوگوں کے گھروں میں پکوڑے ایک عام گھریلو ساختہ پکوان بھی ہے۔

اس کو کھانے کی ابتدا برصغیر پاک و ہند سے ہوئی تھی، عصر حاضر میں یہ بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال میں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔

پکوڑوں کی کئی اقسام ہیں، اس میں شامل کیے جانے والے بنیادی اجزا میں پیاز، سبز مرچیں اور مصالحہ جات ہیں جن کو بیسن اور پانی کے پیسٹ میں ملایا جاتا ہے۔

یہ سستا، فوری تیار ہونے والا اور لذیذ ہوتا ہے، جبکہ افطار کے وقت بھی پکوڑہ ایک لازمی چیز بن چکا ہے، جس سے خوب مزہ لیا جاتا ہے۔

دہی بڑے

فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

دہی بڑے جسے اکثر لوگ دہی بھلے بھی کہتے ہیں، برصغیر پاک و ہند میں تیار کی جاتی ہے اور پورے جنوبی ایشیا میں بےحد مقبول ہے۔

اگر یہ کہا جائے کہ دہی بڑے بے وقت بھوک کو مٹانے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں گھومنے کے دوران کھائے جانے والا سب سے پسندیدہ پکوان ہے تو غلط نہیں ہوگا۔

اب یہ جس چیز سے بھی بنے ہوں جیسے دال یا کسی اور آٹے سے، دہی میں ان گولوں کا امتزاج ذائقہ بہترین کردیتا ہے، اکثر یہ میٹھے ہوتے ہیں جن پر چاٹ مصالحہ اور دیگر اشیا ڈال کر کھایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024