• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سکھ دکاندار ہلاک

شائع March 31, 2023
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادی سے تعلق رکھنے والے دکاندار کو قتل کردیا۔

پشاور کے تھانہ رحمٰن بابا کی حدود گڑھی عطا محمد دیر کالونی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سکھ دکاندار دیال سنگھ کو قتل کردیا۔

دیال سنگھ ضلع خیبر کا رہائشی تھا جو کہ پنسار اسٹور چلاتے تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان مقامی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

جائے وقوع سے 30 بور پستول کے خول اور دیگر اہم شواہد اکٹھا کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایس پی نے کہا میں نے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں پولیس پر بھرپور اعتماد ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 15 مئی 2022 کو بھی پشاور کے علاقے سربند میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کو قتل کردیا تھا۔

پشاور کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) اعجاز خان نے کہا تھا کہ واقعہ سربند تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ قتل کیے جانے والے سکھ شہریوں میں 42 سالہ سلجیت سنگھ اور 38 سالہ رنجیت سنگھ شامل ہیں، یہ دونوں بٹاٹل علاقے میں مصالحہ جات کی دکانوں کے مالک تھے۔

اعجاز خان نے مزید بتایا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، اہلکار جائے وقوع سے شواہد بھی اکٹھے کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024