• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

کیا آپ نے چیونٹی سے بھی چھوٹے فن پارے دیکھے ہیں؟

شائع March 31, 2023
— فوٹو: سی این این
— فوٹو: سی این این

کیا آپ نے چیونٹی سے بھی چھوٹے فن پارے دیکھے ہیں؟ برطانوی مجسمہ ساز ولارڈ ویگن نے چیونٹی سے بھی چھوٹے فن پارے تخلیق کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق برطانیہ کے شہر ناٹنگھم کے وولٹن پال میں نامور مصور ولارڈ ویگن کے 20 مجسموں پر مشتمل ’منی ایچر ماسٹر پیس‘ کی نمائش کی جائے گی۔

یہ نمائش یکم اپریل سے اکتوبر تک جاری رہے گی۔

—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

اس نمائش میں رکھے گئے مجسموں میں انگریز مصنف اور شاعر ولیم شیکسپیئر، معروف سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کے علاوہ دیگر کئی نامور شخصیات کے مجسمے موجود ہیں۔

چیونٹی سے بھی چھوٹے مجسمے بنانے کا مقصد بتاتے ہوئے مصور کے مینیجر نے سی این این کو بتایا کہ ان فن پاروں کے ذریعے بتانا چاہتے ہیں کہ تیزی سے ختم ہوتی دنیا میں چھوٹی چیزیں بہت معنی رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ اس نمائش میں شریک ہوں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ زندگی میں جن چھوٹی چیزوں کو ہم نظرانداز کرلیتے ہیں، اصل میں وہ اہمیت رکھتی ہیں، ان فن پاروں کو دیکھ کر لوگوں پر گہرا اثر ہوگا۔

—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

فن پارے تخلیق کرنے والے مصور نے بتایا کہ چھوٹے فن پارے بنانا بہت باریکی کا کام ہے جسے میگنیفائر یا مائکروسکوپ کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک وقت میں 4 سے 5 مجسمے تخلیق کرسکتے ہیں۔

—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024