• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، اتحادیوں کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی

شائع March 31, 2023
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا—فوٹو: آن لائن
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا—فوٹو: آن لائن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سیاسی، عدالتی اور معاشی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف کو تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے ’بھرپور تعاون‘ کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کی جانب سے انہیں تمام معاملات پر بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نے شہباز شریف کو رواں ہفتے پارلیمنٹ سے از خود نوٹس کے اختیارات سے متعلق بل کی منظوری پر مبارک باد دی۔

دونوں رہنماؤں نے پنجاب اور خیبرپختونکوا اسمبلیوں کے انتخابات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں اسمبلیوں کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سربراہی میں حکومتوں نے اکتوبر میں شیڈول عام انتخابات کی تاریخ کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کی نیت سے جنوری میں تحلیل کردیا تھا۔

وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ منصور بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کیے جانے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرے یہ نیا باب متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لیے کامیابی اور خوش حالی سے بھرپور ہو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ خالد بن محمد بن زید النیہان کو بھی ابو ظہبی کا ولی عہد مقرر ہونے پر مبارک باد دی۔

انہوں نے کہا کہ برادر ملک کی حیثیت سے ہم اپنے لوگوں اور خطے کے روشن مستقبل کے لیے اپنی مضبوط شراکت داری اور مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024