• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارتی ہدایت کار کا علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان

شائع March 30, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

کیا آپ بیگم نوازش علی کو جانتے ہیں؟ اگر نہیں، تو جلد ہی جان لیں گے کیونکہ بھارتی ہدایت کار نے مشہور پاکستانی میزبان علی سلیم عرف بیگم نوازش علی پر بائیوپک بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’آئی اے این ایس‘ کے مطابق ہدایت کار دیپک پانڈے نے فلم کا اعلان کرتے ہوئے بیگم نوازش علی کے کردار کے لیے اداکارہ ملکہ شراوت کو کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم نوازش کی کہانی بہت مضبوط ہے، یہ دلیری اور ہمت کی کہانی ہے۔

فلم ساز کا مزید کہنا تھا کہ انہیں بیگم نوازش کے کردار کی ادائیگی کے لیے باصلاحیت اداکار کی تلاش تھی اس لیے وہ ملکہ شراوت کو فلم میں بیگم نوازش علی کا کردار دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ ایک بولڈ خاتون ہیں اور اس کردار کو بہتر انداز میں نبھائیں گی۔

ہدایت کار نے بیگم نوازش جیسی کہانیوں کے اثرات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک نڈر مرد کی کہانی ہوگی جو اپنی مرضی کی زندگی بسر کرنے کا خواہشمند ہے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بیگم نوازش کا بچپن اور ان کا بیک گراؤنڈ دلچسپ ہوسکتا ہے لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے دوران جو سفر طے کیا وہ اس سے بھی زیادہ دلچسپ ہے۔

بیگم نوازش علی وسط عمر کی خاتون ہیں، وہ اپنے دلچسپ اندازِ گفتگو کی وجہ سے ملک بھر میں مشہور ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ بیگم نوازش علی درحقیقت اداکار علی سلیم ہیں۔

انہوں نے ’بیگم نوازش علی شو‘ میں میزبانی کی جس کے بعد وہ کافی مقبول ہوئے۔

بی بی سی کے ساتھ 2006 کے ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زندگی اور کام کے بارے میں بتایا تھا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

علی سلیم کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے، میں نے ہمیشہ ایک عورت ہی بننا چاہا ہے‘۔

اداکاری میں اپنے پہلے کردار کے بارے میں علی نے کہا کہ ’میں نے مئی 1998 میں آرٹ یا آٹا نامی ایک اسٹیج شو میں بے نظیر بھٹو کی نقل اتاری، اپنی اداکاری کی وجہ سے مجھے بہت داد ملی اور شو بہت مقبول ہوا‘۔

علی سلیم کے بقول انہوں نے 6 سال اسٹیج پر اداکاری کرتے ہوئے گزارے اور وہ اس دور کو اپنی تربیت اور تجربے کا سنہری دور کہتے ہیں۔

2004 میں لاہور میں دوستوں کی ایک محفل میں بیٹھے ہوئے بیگم نوازش علی شو کا آئیڈیا سامنے آیا۔ ایک ایسا ٹاک شو جس میں علی کو ایک طلاق یافتہ وسط عمر کی ایسی خاتون کے طور پر میزبانی کرنی تھی جو ہر کسی کو جانتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024