• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

معروف بھارتی اداکار کا 2019 میں اسلام قبول کرنے کا انکشاف

شائع March 29, 2023
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے
— فوٹو: انڈیا ٹوڈے

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار ویویان ڈیسینا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 5 سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے اسلام قبول کرنے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، جبکہ وہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے۔

ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں پیار کی ایک کہانی، جھلک دکھلا جا، شکتی، مدھوبالا اور دیگر شامل ہیں۔

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے سنہ 2019 سے مقدس ماہ رمضان میں اسلام کے مطابق زندگی گزارنا شروع کی‘۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے دن میں 5 وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔

ویویان ڈیسینا نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی دی تھی، انٹرویو کے دوران ویویان ڈیسینا نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کی مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے مصر میں شادی ہوئی تھی اور اب ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024