• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

حارث رؤف کو اسلام آباد پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا

شائع March 28, 2023
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔
—فوٹو:اسلام آباد ٹوئٹر
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔ —فوٹو:اسلام آباد ٹوئٹر
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔
—فوٹو:اسلام آباد ٹوئٹر
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔ —فوٹو:اسلام آباد ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیر سگالی سفیر بنادیا گیا۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے قومی کرکٹر کو اعزازی رینک لگائے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان کے مطابق حارث روف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔

اعزاز ملنے کے بعد حارث رؤف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اسلام آباد پولیس کا خیر سگالی سفیر کے طور پر تقرر ہونے پر مجھے واقعی فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بھی بڑا اعزاز یہ ہے کہ ہم اس یونیفارم کو اپنے ہیروز کے طور پر پہننے کے قابل ہوں جنہوں نے ڈیوٹی کی لائن میں اپنی جانیں دیں۔

یاد رہے اس سے قبل بلوچستان پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بالر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کرتے ہوے اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز کردیا۔

آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز دے رہے ہیں اور نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کے لیے اعزاز ہے۔

خیال رہے ان سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے اعزازی ڈی ایس پی بنایا گیا تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کو انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہزاد خان بنگش نے پولیس کے اعزازی عہدے سے نوازا تھا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کے پی پولیس کا خیر سگالی سفیر بننا اور اس اعزاز سے نوازا جانا ان کے لیے باعث فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، اعزاز دینے پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس غیرت اور قربانیوں کی فورس ہے، ہم گراؤنڈ میں میچ کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں، لوگ ہمیں سپر اسٹار سمجھتے ہیں لیکن اصل سپر اسٹار اور ہیرو ہماری فورسز ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس ہیرو ہے جو پس منظر میں رہ کر ملک و قوم کی خدمات انجام دیتی ہے، فورسز کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جنہوں نے ہمیشہ آگے آکر ملک و قوم کا دفاع کیا ہے، فورسز کی قربانیوں اور ان خدمات پر میں ان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024