• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تیسرا ٹی 20 میچ: پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی

شائع March 28, 2023
افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر
افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی—فوٹو:پی سی بی ٹوئٹر

شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے تھے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی 21 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رحمت گرباز نے 18، محمد نبی نے 17، کپتان راشد خان نے 16 اور عثمان غنی نے 15 رنز بنائے، ان بلے بازروں کے علاوہ دیگر کھلاڑی کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکے اور پوری افغان ٹیم 19ویں اوور میں 116 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، اس طرح پاکستان نے یہ میچ 66 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔

میچ کے دوران کپتان شاداب خان پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچز میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

شارجہ میں ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

آج تیسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کے اوپنر بڑی پارٹنر شپ بنانے میں ناکام رہے اور نوجوان محمد حارث صرف ایک رن بنا کر فاسٹ باؤلر فضل الحق کی گیند پر عثمان غنی کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز نوجوان بلے باز طیب طاہر تھے جو صرف 10 رنز بنا سکے، انہیں محمد نبی کی گیند پر فرید احمد نے کیچ پکڑ کر میدان سے باہر جانے پر مجبور کردیا۔

اس کے بعد مڈل آرڈر بلے باز عبد اللہ شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، وہ افغان کپتان راشد خان کا شکار بنے۔

نوجوان بلے باز صائم ایوب 40 گیندوں پر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ افتخار احمد نے 31 اور کپتان شاداب خان نے 28 رنز بنائے، دیگر بلے بازوں میں عماد وسیم نے 13، وسیم جونیئر نے 9 اور محمد نواز نے 5 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر 28 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ راشد خان، محمد نبی، فضل کریم، فضل حق، کریم جنت اور فرید احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، وکٹ کپیر بلے باز اعظم خان کی جگہ تجربہ کار افتخار احمد کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد وسیم جونیئر کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں لایا گیا ہے۔

ابتدائی دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تھی تاہم افغان بولرز نے پاکستان کو بڑا مجموعہ حاصل کرنے نہیں دیا تھا۔

گزشتہ روز افغانستان نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔

اس سے قبل سیریز کے ابتدائی میچ میں افغانستان نے اسپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی20 کرکٹ میں شکست دینے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پاکستان: شاداب خان(کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طیب طاہر، افتخار احمد ، عماد وسیم، محمد نواز وسیم جونیئر، زمان خان اور احسان اللہ۔

افغانستان: راشد خان (کپتان )عثمان غنی، رحمٰن اللہ گرباز ، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، مجیب الرحمٰن، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024