• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دنیا کا طویل ترین ’بس کا سفر‘ کرنے کیلئے تیار ہوجائیں!

دنیا کا طویل ترین سفر  56 دن اور 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ہے—فوٹو: سی این این
دنیا کا طویل ترین سفر 56 دن اور 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ہے—فوٹو: سی این این

اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو اچھی اور دلچسپ خبر یہ ہے کہ پہلی بار دنیا کا طویل ترین سیاحتی سفر ہونے جارہا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاحتی کمپنی ایڈونچرز اوورلینڈ پروگرام کا جلد اعلان کرنے والی ہے جہاں مسافر دنیا کا طویل ترین سفر بس کے ذریعے کریں گے۔

اس سفر کا آغاز اگست سے ہوگا جہاں 30 خوش قسمت مسافر 22 ممالک کا سفر کریں گے۔

یہ سفر ترکیہ سے شروع ہوکر بلقان، مشرقی یورپ، شمالی اور مغربی یورپی ممالک سے گزرتے ہوئے برطانیہ کے دارالحکومت پر اختتام پذیر ہوگا۔

دنیا کا طویل ترین سفر 56 دن اور 12 ہزار کلو میٹر پر محیط ہے۔

اس سفر کا حصہ بننے کے لیے 24 ہزار 300 ڈالرز یعنی تقریباً 68 لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے اداکرنا ہوں گے، اس پیکج میں 30 ناشتے اور ڈنر سمیت ہوٹل کا قیام شامل ہے۔

’خصوصی لگژری بس‘

جس بس میں مسافر سفر کریں گے وہ کوئی عام بس نہیں بلکہ لگژری بس ہوگی جس میں ہر طرح کی سہولیات میسر ہوں گی جس سے مسافروں کا طویل سفر آرام دہ ہوگا۔

یہ بس 7 اگست کو استنبول سے روانہ ہو کر یکم اکتوبر کو لندن پہنچے گی۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’جن 22 ممالک کا سفر کیا جائے گا اس کی تمام تر تفصیلات اور جانچ پڑتال مکمل ہوچکی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سفر بغیر کسی رکاوٹ کے طے ہو‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’محفوظ ماحول میں ایک بہترین تجربہ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، ہم دستاویزات، کاغذی کارروائی، ویزوں کی ذمہ داری لیتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر اپنا سفر بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا سب سے طویل بس روٹ 6 ہزار 200 کلومیٹر تک محیط ہے، جو پیرو سے شروع ہوکر برازیل تک اختتام پذیر ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024