• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے فلم شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا

شائع March 27, 2023
80 سالہ اداکار نے لکھا کہ ان کی پسلی اور پاؤں کی چوٹ کا علاج جاری ہے—فوٹو: انسٹاگرام
80 سالہ اداکار نے لکھا کہ ان کی پسلی اور پاؤں کی چوٹ کا علاج جاری ہے—فوٹو: انسٹاگرام

’پروجیکٹ کے‘ کے سیٹ پر زخمی ہونے کے دو ہفتے بعد بولی وڈ کے نامور اداکار امیتابھ بچن نے فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کرلیا۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن نے بلاگ پوسٹ کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

80 سالہ اداکار نے لکھا کہ ان کی پسلی اور پاؤں کی چوٹ کا علاج جاری ہے، تاہم صحت پہلے سے بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پسلی اور پاؤں کی انگلیاں اگرچہ ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہوئیں، انہیں اب بھی تکلیف ہے لیکن کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے۔

بگ بی نے لکھا کہ تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے کے لئے اپنی فیملی اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ حیدرآباد میں فلم کی ایکشن شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہوئے تھے،ان کی ایک پسلی ٹوٹ گئی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے ان کا سی ٹی اسکین کیا اور آرام کا مشورہ دیا تھا۔

امیتابھ بچن کے زخمی ہونے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔

ادکار حیدرآباد میں ایک فلم کی شوٹنگ مصروف تھے جس میں دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں ،لیکن ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فلم اگلے سال جنوری میں ریلیز ہوگی۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے اپنی فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔

انہیں شہرت 1971 میں ریلیز ہونے والی فلم آنند سے ملی جس میں ان کے کردار کو فلم فیئر کا بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

80 سالہ امیتابھ بچن نے گزشتہ 5 دہائیوں میں 200 سے زیادہ بھارتی فلموں میں کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024