• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نواز الدین صدیقی کا سابقہ اہلیہ اور بھائی پر 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

شائع March 26, 2023
اداکار نے بھائی اور سابقہ اہلیہ سے تحریری طور پر  تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی
اداکار نے بھائی اور سابقہ اہلیہ سے تحریری طور پر تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا — فوٹو: اے ایف پی

نامور بولی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی سابقہ اہلیہ عالیہ صدیقی اور اپنے بھائی کے خلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

ویسے تو آئے روز نواز الدین صدیقی اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان تنازعات اور الزام تراشی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، عالیہ صدیقی آئے روز اپنے سابق شوہر پر سنگین قسم کے الزامات لگاتی رہی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا پر دونوں کے درمیان تنازعات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔

گزشتہ ماہ عالیہ نے نواز صدیقی پر بچوں سمیت انہیں گھر سے نکالنے، ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار انہیں گھر میں باتھ روم تک استعمال نہیں کرنے دیتے تھے جب کہ وہ ان کے بڑے بیٹے شوریٰ کو اپنا بیٹا تک نہیں مانتے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ناجائز ہے۔

ان تمام الزامات پر نواز الدین صدیقی نے کچھ ہفتے قبل خاموشی توڑتے ہوئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

تاہم گزشتہ روز بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار نے سابق اہلیہ عالیہ پانڈے (انجانہ پانڈے) اور بھائی شمس الدین صدیقی پر جھوٹے الزامات کے ذریعے ہراساں کرنے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر ہرجانے کا دعویٰ داخل کیا ہے۔

عدالت میں اپنے وکیل کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں اداکار نے استدعا کی کہ سابق اہلیہ اور بھائی کو پابند کیا جائے کہ وہ سوشل میڈیا سے ان پر لگائے گئے جھوٹے الزامات پر مبنی مواد ہٹائیں اور مستقبل میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان پر جھوٹے الزامات نہ لگائیں۔

نواز الدین صدیقی نے بھائی اور سابقہ اہلیہ سے تحریری طور پر تمام جھوٹے الزامات پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جھوٹے الزامات لگانے کے باعث ان کا 100 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس کا ازالہ کیا جائے۔

نواز الدین صدیقی نے عدالت سے درخواست کی کہ بھائی کی جانب سے سابق اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے ان سے واپس دلوائے جائیں۔

نواز الدین صدیقی اور عالیہ صدیقی نے 2010 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بیٹے شورا اور یانی ہیں، جس میں شورا کی پیدائش 2014 اور 2015 کے درمیان ہوئی جب کہ بعد ازاں ان کے ہاں یانی کی پیدائش ہوئی۔

نواز الدین صدیقی سے قبل عالیہ کی پہلی شادی بھی ناکام ہوگئی تھی اور پہلے شوہر سے بھی انہیں ایک بیٹی تھی جو اداکار سے شادی کے وقت بھی ان کے ساتھ رہتی تھیں۔

اداکار اور ان کی اہلیہ کے درمیان 2018 میں بھی اختلافات ہوگئے تھے اور عالیہ صدیقی نے خلع کے لیے عدالت سے رجوع تک کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024