• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

جنوبی کوریا: زیبرا چڑیا گھر سے فرار، سڑکوں پر بھٹکتا رہا، ویڈیو وائرل

شائع March 25, 2023
چڑیا گھر کے اہلکار کے مطابق سیرو 2019 میں پیدا ہوا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ
چڑیا گھر کے اہلکار کے مطابق سیرو 2019 میں پیدا ہوا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں زیبرا چڑیا سے فرار ہوگیا اور سڑکوں پر بھٹکتا رہا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سیول چلڈرن گرینڈ پارک کے اہلکار نے بتایا کہ سیرو نامی زیبرا بحفاظت چڑیا گھر واپس آگیا ہے، اس کی حالت بہتر ہے۔

سیرو صرف 3 سال کا ہے، ایک روز قبل وہ چلڈرن گرینڈ پارک کے چڑیا گھر سے فرار ہوگیا تھا۔

چڑیا گھر کے اہلکار کے مطابق سیرو 2019 میں پیدا ہوا تھا، اور اپنی ماں کے بہت قریب ہے۔

سیول چلڈرن گرینڈ پارک کے یوٹیوب چینل میں پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق سیرو کی ماں 2020 اور باپ گزشتہ سال انتقال کرچکے ہیں جس کے بعد سیرو عجیب طرح کی حرکتیں کررہا ہے۔

ویڈیو میں بتایا گیا کہ ایک روز سیرو اچانک بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور کینگرو سے لڑنا شروع ہوگیا۔

سیرو کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار اپنے ہاتھ سے سیرو کو کھانا کھلاتے تاکہ وہ کہیں بھاگ نہ سکے لیکن اہلکار ایسا کرنے میں ناکام ہوگئے۔

سیرو سیول کی سڑکوں، گاڑیوں کے بیچ اور گلیوں میں بھٹکتا رہا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ زیبرا سیول کی رہائشی ضلع کی سڑکوں اور گاڑیوں کے بیچ تین گھنٹے تک بھٹکتا رہا اور کوڑے دانوں میں خوراک تلاش کرتا رہا تاہم بلٓاخر وہ اپنے پارک میں واپس آگیا۔

بعد ازاں ریسکیو اہلکار زیبرا کو قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اسے واپس چڑیا گھر پہنچا دیا جہاں اب وہ بالکل خیریت سے ہے۔

زیبرا کے بھٹکنے کی فوٹیج دیکھ کر کچھ صارفین نے افسوس کا اظہار کیا تو کسی نے میمز کی بھرمار کردی۔

ایک صارف نے لکھا ’سیول کی سڑکوں پر زیبرا کراسنگ‘

جبکہ دیگر صارفین نے زیبرا کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024