• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:11pm Asr 3:41pm
  • ISB: Zuhr 12:16pm Asr 3:41pm

’کٹھن حالات کا سامنا کررہی ہوں‘، حریم شاہ کی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

شائع March 24, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو رمضان کریم کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت انتہائی مشکل، کٹھن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے مشکل حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اس وقت کٹھن، مشکل اور دشوار حالات کا سامنا کر رہی ہوں، لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ میرے لیے دعا کریں، میں جرأت اور دلیری کے ساتھ ان مشکلات حالات کا مقابلہ کر رہی ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن میں بہادر وہ ہوتا ہے جو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے، زندگی اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، جو بار بار نہیں ملتی’۔

حریم شاہ نے ویڈیو کے کیپشن میں صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بددعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ پاک میں بہت کمزور ہوں، میری مدد کرنا، اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو بربار کردے، یا اللہ تو سب جانتا ہے، تجھ سے کچھ چھپا نہیں‘۔

حریم شاہ نے لکھا کہ ’میرے اللہ تو مجھے انصاف دلا دے‘۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

بعد ازاں صندل خٹک نے بھی ایک یوٹیوبر سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ کے دعووں کو مسترد کیا تھا اور کہا تھا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

کچھ ہفتے قبل حریم شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی نامناسب ویڈیوز وائرل کرنے والی ٹک ٹاکر صندل خٹک ان کی ذات سے متعلق انتہائی نازیبا دعوے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر جھوٹے الزامات لگا رہی ہیں کہ حریم شاہ نے بچے ضائع کروائے ہیں۔

پروگرام کے دوران اپنے تنازعات پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ جذباتی بھی ہوگئیں اور انہوں نے رونا شروع کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025