• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ کا کمپیوٹرز کے لیے نیا ورژن متعارف، گروپ کالنگ فیچرز میں اضافہ

شائع March 24, 2023
ونڈوز کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی ہے: فوٹو: واٹس ایپ
ونڈوز کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی ہے: فوٹو: واٹس ایپ

دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے لیے نئی واٹس ایپ ایپلی کیشن متعارف کرادی جس سے گروپ کالز کرنا ممکن ہوسکیں گی۔

فیس بک اور پیرنٹ کمپنی میٹا پلیٹ فارم کے شریک بانی مارک زکربرگ نے فیس بک پر اعلان کیا کہ ونڈوز کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کے لیے نئی ایپ متعارف کرا دی ہے، اس نئے ورژن میں کالنگ فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے، پرانی ایپلی کیشن کے مقابلے میں نئے ایپ کی کارکردگی بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

اب صارفین کا اگر آپ کا فون بند بھی ہوجائے تب بھی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

نئی ڈیسک ٹاپ ایپ میں اب 8 افراد کے ساتھ ویڈیو کالز اور 32 افراد کے ساتھ آڈیو کالز کرنا ممکن ہوگا، کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ویڈیو کالنگ کے لیے لوگوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کے ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ ایپلی کیشن استعمال کرتے ہوئے گروپ کالز میں شامل ہونا آسان ہو جائے گا۔

ڈیسک ٹاپ کے لیے نئے واٹس ایپ ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے واٹس ایپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں دیے لنک پر کلک کریں۔

اس سے قبل کمپنی نے مزید 2 نئے فیچرز متعارف کروائے تھے، پہلے فیچر میں کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد کی تعداد میں ڈبل اضافہ کیا گیا ہے، گروپس کے اراکین کی تعداد 512 سے بڑھ کر 1024 کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسرا ’وائس اسٹیٹس‘ کا فیچر پیش کیا گیا تھا جس سے وائس نوٹ کے ذریعے واٹس ایپ اسٹیٹس لگاسکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024