• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

قیمہ سالن کے بعد قیمہ نان سے افطار کو شاندار بنائیں

شائع March 23, 2023 اپ ڈیٹ March 24, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام/سویٹ اینڈ ساویری
— فوٹو: انسٹاگرام/سویٹ اینڈ ساویری

افطار میں ہر کوئی نت نئے پکوان تیار کرنے کی کوشش کرتا ہے، بازاری سموسے، اور رول لینے کے بجائے اب آپ گھر میں ہی مزیدار نئی ذائقہ دار ریسیپی تیار کرسکتے ہیں۔

قیمے کا سالن تو آپ نے ضرور کھایا ہوگا لیکن قیمہ نان شاید ہی آپ نے کھایا ہو، اسی لیے اس رمضان اپنے دسترخوان کی شان بڑھانے کے لیے اپنے ہاتھوں سے بنا قیمہ نان پیش کریں اور افطار کے دسترخوان کی رونق بڑھائیں۔

اجزا:

قیمہ بنانے کے لیے

ایک چھوٹی کٹی ہوئی پیاز

600 گرام قیمہ (چکن یا گائے کا گوشت)

ایک چائے کا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ کالی مرچ

ایک چائے کا چمچ چلی فلیکس

پیپریکا آدھا چائے کا چمچ

ایک چائے کا چمچ زیرہ پاؤڈر

ایک چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر

چٹکی بھر اوریگانو

3-4 ہری مرچیں کٹی ہوئی

2-3 کھانے کے چمچ دھنیا کٹا ہوا

4 کھانے کے چمچ تیل

ترکیب:

تیل میں پیاز کو سنہرہ ہونے تک پکائیں اور قیمہ ڈالیں پھر اسے اچھی طرح بھونیں، اس میں اوپر دی گئی تمام اجزا کو شامل کرلیں، درمیانی آنچ پر 15 منٹ تک اچھی طرح پکائیں۔ دھنیا اور اسپرنگ پیاز سے گارنش کریں۔ ٹھنڈا ہونے کے لیے ایک طرف رکھ دیں۔

ایک باؤل میں آٹا، خمیر، چینی، نمک، دہی، تیل اور دودھ شامل کرکے اچھی طرح مکس کرکے پیڑا بنا لیں اور اوپر تیل چھڑک کر تھوڑی دیر کے لیے سائیڈ پر رکھ دیں۔

نان کا آٹا بنانے کے لیے:

3 کپ میدہ

2 چمچ خمیر

1/2 چائے کا چمچ چینی

1/2 چائے کا چمچ نمک

1/2 چائے کا چمچ کٹا دھنیا

3 چمچ دہی

4 کھانے کے چمچ تیل

1-2 کپ گرم دودھ (آہستہ آہستہ ڈال کر نرم آٹا بنا لیں)

ترکیب:

میدہ، خمیر، چینی، نمک، کٹا دھنیا اور تمام مصالحے ڈال کر مکس کریں اور مکس کرتے ہوئے اس میں دہی اور آہستہ آہستہ دودھ شامل کریں اور پھر آٹے نرم ہونے تک گوندھیں، آٹے پر تھوڑا سا تیل ڈال دیں اور ڈھک کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

تیار شدہ آٹے کو گیند کی شکل بنا لیں اور روٹی تیار کرلیں اور اس میں تیار کیے ہوئے قیمے کی فلنگ کرلیں جیسا اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

پھر دوبارہ روٹی کی شکل بنا لیں اور اس میں چمچے سے لمبے نشانات بنا لیں اور تھوڑا دودھ اور تیل چھڑک لیں۔

180 سینٹی گریڈ پر 12 سے 14 منٹ تک بیک کریں، بیکنگ کے درمیان تھوڑا سا گھی لگا لیں اور رنگ تبدیل ہونے تک بیک کریں، آخر میں مزیدار چٹنی یا کیچپ کے ساتھ افطار کریں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024