• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

گلوکار عاطف اسلم کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش

شائع March 23, 2023
گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام/عاطف اسلم
گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی — فوٹو: انسٹاگرام/عاطف اسلم

نامور گلوکار عاطف اسلم کے ہاں تیسرے ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، گلوکار نے بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

گلوکار نے 2013 میں سارہ بھروانا سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں شادی کے اگلے ہی سال 2014 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جبکہ دوسرے بیٹے کی پیدائش 2019 میں ہوئی تھی۔

ان کے پہلے بیٹے کا نام عبدالاحد اور دوسرے بیٹے کا نام آریان اسلم ہے۔

عاطف اسلم نے اپنی تیسری اولاد کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا اور مداحوں کو خوشخبری سنائی۔

گلوکار نے بتایا کہ انتظار ختم ہوا، میرے دل کی نئی ملکہ کی آمد ہوئی ہے، جب کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

عاطف اسلم نے اپنی بیٹی کا نام ’حلیمہ عاطف اسلم‘ رکھا ہے، انہوں نے لکھا کہ ’حلیمہ عاطف کی طرف سے مداحوں کو رمضان مبارک‘۔

عاطف اسلم کے مطابق ماں اور بیٹے کی صحت ٹھیک ہے اور انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی بھی درخواست کی۔

گلوکار نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی تاہم چہرے کو چھپاتے ہوئے اس پر اسٹیکر لگا رکھا ہے۔

عاطف اسلم کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرنے کے بعد بھارتی اداکار شرد ملہوترا اور پاکستانی اداکار احمد علی بٹ، اعجاز اسلم، منظر صہبائی نے بھی گلوکار کو مبارک باد پیش کی۔

عاطف اسلم اور سارا بھروانا دونوں انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی کو بھی خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024