کیا آپ کھجور کی ان 3 اقسام کی بارے میں جانتے ہیں؟
ویسے تو کھجور کی ہزاروں اقسام ہیں جن میں مشہور کھجوریں عجوہ، بیگم جنگی، موزاتی، ایلینی، شکری شامل ہیں۔
کھجور کو اگر دنیا کا سب سے صحت مند پھل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، کیوں کہ یہ پھل غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، اس کے علاوہ کھجور کو خشک میوہ بھی کہا جاتا ہے۔
کھجور سے روزہ افطار کرنے کی روایت پیغمبرِ اسلام سے منسوب ہے، پیغمبرِ اسلام کھجور سے روزہ افطار کرتے تھے اور جس وقت تازہ کھجور دستیاب نہیں ہوتی تھی تو خشک کھجور کا استعمال کرتے تھے۔
کھجوروں کی دنیا بھر میں ہزاروں اقسام ہیں جن میں سے ہر ایک کے اندر کچھ مختلف خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
ماہِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی اس کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہو جاتا ہے، پاکستان کے ضلع خیرپور سے دنیا کے تقریباً 30 ممالک میں کھجور برآمد کی جاتی ہیں۔
مختلف علاقوں میں کھجوروں کے نام مختلف ہوتے ہیں، تربت سے آنے والی ایک قسم کی کھجور کا نام ’بیگم جنگی‘ بتایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ تربت سے ہی ’حسینی‘ نام کی بھی ایک کھجور آتی ہے۔
مشکے سے ’کاروا‘، پنجگور سے ’مضافتی،’کاروا‘ جان شور‘، ایران سے ’زردان‘ اور ’مضافتی‘ نامی کھجوریں اور دیگر علاقوں سے ’گھونگنا، روغنی، پشینا، ٹوٹا، اہوار‘ نام کی کھجوریں پائی جاتی ہیں۔
پاکستان میں کھجور کی پیداوار
پاکستان کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے، سندھ کے سکھر اور خیر پور اضلاع میں پاکستان کی سب زیادہ کھجور پیدا ہوتی ہے جسے چھوارا بنا کر بیچا جاتا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ضلع خیرپور میں ایک لاکھ ایکڑ پر کھجور کاشت کی جاتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں تقریباً ڈھائی لاکھ ایکڑ پر کھجور کے باغات موجود ہیں، یہاں کھجوروں کی سینکڑوں اقسام پائی جاتی ہیں۔ ان میں ٹوٹو، کڑ، بیگن، عیدن شاہ، مٹھی رکن، نوری اور دیگر اقسام شامل ہیں۔
ضلع خیرپور کے تین تعلقوں میں 80 فیصد جبکہ باقی تین تعلقوں میں 20 فیصد پیداوار ہوتی ہے۔
لیکن کیا ان 3 منفرد کھجوروں کے بارے میں اہم باتیں جانتے ہیں؟
1۔ برہی کھجور
برہی کھجور عام طور پر پیلے رنگ کی ہوتی ہیں لیکن جب یہ پک کو تیار ہوجائیں تو یہ بھورے رنگ کی دھکنے لگتی ہیں۔
درمیانے سائز کی اس کھجور کا ذائقہ دیگر کھجوروں کے مقابلے مختلف ہوتا ہے، اس کی سخت جلد کی وجہ سے اسے فروٹ چارٹ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
2۔ پیارم کھجور
یہ کھجور کھانے میں سخت ہوتی ہیں لیکن اندر سے نرم ہوتی ہیں عمومی طور پر اس کا ذائقہ ٹافی یا کیریمل جیسا منفرد ذائقہ ہوتا ہے۔
یہ کھجور دکھنے میں لمبی اور پتلی ہوتی ہیں جبکہ اس کا رنگ گہرا خاکی یا سیاہ ہوتا ہے
یہ کھجور ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی موزوں ہیں
یہ کھجورایران میں استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ روس، ترکیہ، جنوبی افریقا ، کینیڈا، کولمبیا، نیوزی لینڈ اور خلیج فارس کے ممالک کو برآمد کی جاتی ہیں۔
3۔ مضافتی کھجور
مضافتی کھجور کا ذائقہ قدرتی طور پر چاکلیٹ اور کیریمل کی طرح ہوتا ہے۔
جبکہ اس کا رنگ گہرہ سیاہ یا بھورے رنگ کے ہوتے ہیں، جو دیگر کھجوروں کے مقابلے عام طور پر سائز میں موٹی ہوتی ہیں۔
یہ مضافاتی کھجوریں وٹامن، فائبر، پوٹاشیئم سے بھرپور ہوتی ہیں، آپ اس کھجور کو عام دنوں میں ناشتے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
اعلیٰ قسم کی سیاہ ایرانی مضافتی اور سعودی عرب کی کھجوریں دیگر کھجوروں کے مقابلے منہگی ہوتی ہیں۔