• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

اسپاٹی فائی سے بولی وڈ گانے ہٹانے پر بھارتی صارفین برہم

شائع March 22, 2023
پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ہٹانے جانے والے گانوں کے مالکان سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ طے نہیں ہوپایا:فوٹو: آن لائن
پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ہٹانے جانے والے گانوں کے مالکان سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ طے نہیں ہوپایا:فوٹو: آن لائن

اگر آپ بھی بولی وڈ گانے سننے کے شوقین ہیں تو بُری خبر یہ ہے کہ آڈیو اسٹریمنگ اور میڈیا سروس اسپاٹی فائی نے 100 سے زائد بولی وڈ گانے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیے ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مشہور فلم ’رئیس‘ کا گانا ’ظالمہ‘ کے علاوہ فلم بار بار دیکھو کا گانا ’کالا چشمہ‘ جیسے متعدد مشہور گانوں کو پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹی فائی نے اپنی ویب سائٹ میں بولی وڈ گانے ہٹانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان گانوں کو کاپی رائٹ کے مالکان کے ساتھ معاہدے کے مسائل کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

اسپاٹی فائی نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ دنیا بھر کے تمام گانوں اور پاڈکاسٹ تک رسائی نہیں دیتا، کسی بھی اسٹریمنگ ایپ کی طرح اسپاٹی فائی مواد حاصل کرنے کے لیے معاہدے طے کرتا ہے۔

پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ہٹانے جانے والے گانوں کے مالکان سے پرانا معاہدہ ختم ہونے کے بعد نیا معاہدہ طے نہیں ہوپایا۔

یہ بالکل نیٹ فلکس کی طرح کام کرتا ہے، اگر مالکان کے ساتھ معاہدہ ختم ہوجائے تو مذکورہ مواد کو ہٹا دیا جاتا ہے۔

آڈیو پلیٹ فارم سے گانے ہٹائے جانے کے بعد متعدد بھارتی مداحوں نے سماج رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسپاٹی فائی کے خلاف احتجاج بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024