• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’6 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی‘ ملازم کا ایمن اور منال خان کی کمپنی پر الزام

شائع March 21, 2023
دونوں بہنوں نے2019 میں برانڈ متعارف کرایا تھا — فوٹو: انسٹاگرام
دونوں بہنوں نے2019 میں برانڈ متعارف کرایا تھا — فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام سے بنائے گئے کپڑوں کے برانڈ میں کام کرنے والے مبینہ ملازم نے برانڈ اور اداکاراؤں پر کم از کم 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔

علی حامد نے نامی شخص نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن اور منال خان کے برانڈ ’ایمن منال کلوزٹ‘ پر 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ کے لیے کام کرتے آرہے ہیں اور انہوں نے ملازمت کے دوران ایک سے زائد کام بھی کیے، انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامی برانڈ کو اداکاراؤں کے بھائی معاذ خان دیکھتے ہیں جو ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاراؤں پر بھی سنگین الزامات لگائے کہ وہ اپنے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہیں۔

علی حامد کے مطابق وہ جب بھی اداکاراؤں کے بھائی سے تنخواہ مانگتے ہیں تو وہ انہیں دلاسہ دیتے ہیں کہ اگلے ہفتے تک تنخواہ ادا کردی جائے گی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارے نے ان کی 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں جب کہ انہوں نے ایمن اور منال خان کے نامناسب رویے کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں برانڈ سے لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن جب ملازمین کو تنخواہیں دینے کا وقت آتا ہے تو وہ بیچارے بن جاتے ہیں اور ملازمین کو اپنا حق نہیں دیتے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اداکاراؤں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ دی جائے۔

علی حامد نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی پوسٹ کو شیئر کریں اور اس پر اداکاراؤں کو مینشن کرکے انہیں ان کا حق دلوانے میں مدد کی جائے۔

ڈان نیوز آزادانہ طریقے سے علی حامد کے ’ایمن منال کلوزٹ‘ کے ملازم ہونے کی تصدیق نہیں کر سکا، البتہ الزام لگانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں زیر ملازمت تھا۔

الزام لگانے والے شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ایمن خان اور منال خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مبینہ ملازم کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد تاحال ایمن اور منال خان یا ان کے برانڈ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے 2019 میں اپنا برانڈ (ایمن منال کلوزٹ) متعارف کرایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024