• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

جاپان نے ملتان کے موسمیاتی ریڈار کیلئے امداد میں اضافہ کردیا

شائع March 21, 2023
اب تک جاپان نے6 شہروں میں موسمی ریڈارز کی تنصیب میں مدد کی ہے—تصویر: وکی میڈیا
اب تک جاپان نے6 شہروں میں موسمی ریڈارز کی تنصیب میں مدد کی ہے—تصویر: وکی میڈیا

جاپان نے ملتان میں موسمی نگرانی کے ریڈار کی تنصیب کے لیے پاکستان کے لیے اپنی گرانٹ امداد ڈیڑھ کروڑڈالر سے بڑھا کر 2 کروڑ 5 لاکھ 70 ہزار ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جاپانی حکومت سیلاب سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے 1980 کی دہائی سے موسم کی نگرانی کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔

پاکستان میں موسم کی نگرانی کے ریڈارز کے لیے جاپانی امداد کی کل رقم تقریباً 8 کروڑ 29 لاکھ ڈالر کے برابر ہو گئی ہے۔

پاکستان کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے، جاپانی حکومت نے ملتان میں موسم کی نگرانی کے ریڈار منصوبے کے لیے اضافی فنانسنگ کی منظوری دی، جو تقریباً 55 لاکھ 80 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اگست 2018 میں اس منصوبے کے اصل نوٹس پر دستخط کیے گئے تھے۔

اضافی گرانٹ امداد کی فراہمی کے لیے پیر کو اسلام آباد میں جاپان سفارتخانے کے ناظم الامور ایتو تاکیشی اور سیکریٹری برائے اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر کاظم نیاز کے درمیان نوٹس پر دستخط اور ان کا تبادلہ کیا گیا۔

اب تک جاپان نے اسلام آباد، کراچی، ڈیرہ اسمٰعیل خان، رحیم یار خان، ملتان اور سکھر کے شہروں میں 6 موسمی ریڈارز کی تنصیب میں مدد کی ہے، جس سے ملک کے 80 فیصد حصے کو کور کیا جائے گا اور پوری آبادی کا 90 فیصد حصہ فائدہ اٹھائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024