• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان کا شیڈول تبدیل، 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 کھیلنے پر اتفاق

شائع March 20, 2023 اپ ڈیٹ March 21, 2023
یہ دورہ کراچی میں30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے بقیہ 4 ون ڈے میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا — فائل فوٹو: پی سی بی
یہ دورہ کراچی میں30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے بقیہ 4 ون ڈے میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا — فائل فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے متفقہ طور پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کے لیے شیڈول میں تبدیلیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق کیوی ٹیم 14 سے 17 اپریل تک تین ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے گی، جس کے بعد سیریز کے آخری 2 ٹی 20 اور پہلا ون ڈے 20 سے 26 اپریل تک راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید بتایا کہ اس کے بعد یہ دورہ کراچی میں30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے بقیہ 4 ون ڈے میچوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا ایک اضافی دورہ ہے اور ان میچوں کو آئی سی سی ٹیم رینکنگ میں شمار کیا جائے گا، ون ڈے سے پاکستان کو اے سی سی ایشیا کپ اور آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید بتایا گیا کہ ٹی 20 سیریز جون اورجولائی 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی تعمیر نو جاری رکھنے میں مدد کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نظر ثانی شدہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ شیڈول کے تحت 14، 15 اور 17 اپریل کو بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کا انعقاد لاہور میں ہوگا جبکہ 20 اور 24 اپریل کو چوتھا اور پانچواں ٹی 20 انٹرنیشنل میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید بتایا کہ پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ 26 اپریل کو راولپنڈی میں ہوگا جبکہ 30 اپریل، 3 مئی، 5 مئی اور 7 مئی کو بالترتیب دوسرا، تیسرا، چوتھا اور پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024