• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شاہد آفریدی نے بھارتی پرچم پر آٹوگراف دے کر دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

شائع March 20, 2023
کرکٹ شائقین نے آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں — فوٹو: ٹوئٹر
کرکٹ شائقین نے آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں — فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی لیجنڈز لیگ توجہ کا مرکز ہے، اس بار 18 مارچ کو قطر کے لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز اور گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کے درمیان ایک بار پھر دلچسپ مقابلہ ہوا۔

اس دوران شاہد آفریدی نے شائقین سے بھی ملاقات کی اور سیلفیاں بنوائیں ۔

میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی ٹیم کی بس میں کھڑے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی گارڈ مداحوں کی جانب سے دی گئی ٹی شرٹ اور بھارتی پرچم شاہد آفریدی کو آٹو گراف کے لیے دیتے ہیں۔

آفریدی قلم کی مدد سے بھارتی پرچم پر اپنا آٹوگراف کرکے واپس سیکیورٹی گارڈ کو تھما دیتے ہیں۔

شاہد آفریدی کی جانب سے بھارتی پرچم پر آٹوگراف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، ایک جانب جہاں پاکستانی شائقین سابق قومی کپتان کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں تو دوسری طرف بھارتی شائقین بھی سابق قومی کپتان کو سراہ رہے ہیں۔

بھارتی مداح چندرا شیکر نے لکھا کہ لا لا کی طرف سے کھیل کا جذبہ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

دوسری طرف بھارتی میڈیا کی جانب سے تنقید کرنے پر بھارتیوں نے بھی انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا، ٹوئٹر صارف اتما نربھر نے لکھا کہ ’شاہد آفریدی نے متعدد مقامات پر بھارتی پرچم کو عزت دی ہے، عوام کو گمراہ کرنا بند کریں، ہمیں مودی کے حوالے سے مزید خبریں بتائیں‘۔

نایاب نے لکھا کہ لا لا بہترین کھلاڑی ہیں۔

جے حیدر نے ٹوئٹ کی کہ ایسا ہے میرا آفریدی، بھارتی شائقین لازمی دیکھیں، بھارتی کھلاڑی اگر ایسا کریں تو بھارتی عوام گالیاں دیتے ہیں۔

فرید خان نے لکھا کہ شاہد آفریدی کا دل بہت بڑا ہے۔

فرخ نے ٹوئٹ کی کہ پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے امن کا پیغام بی جے پی برداشت نہیں کرے گی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022کے دوران جب پاکستان ناقابل یقین کامیابی کے بعد فائنل میں پہنچا تھا تو پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بھارتی پرچم پر آٹوگراف دے کر شائقین کے دل جیت لیے تھے۔

یاد رہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں لیجنڈز لیگ جاری ہے۔

18 مارچ کو آفریدی کی قیادت میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجا کو 85 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشیا لائنز اب آج ( 20 مارچ کو) فائنل میں ورلڈ جائنٹس کے خلاف مدمقابل ہوں گی، شائقین بے صبری سے میچ کا انتظار کر رہے ہیں کہ یقینی طور پر یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024