• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فرانس کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا وعدہ

شائع March 20, 2023
پاکستانی حکام نے بتایا کہ حکومت نے مشکلات کے باوجود انسداد پولیو کے لیے پرعزم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستانی حکام نے بتایا کہ حکومت نے مشکلات کے باوجود انسداد پولیو کے لیے پرعزم ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے ادارے فرنچ ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ایف ڈی) نے پولیو کے خاتمے کے لیے عالمی شراکت داروں میں شمولیت کرتے ہوئے حکومت پاکستان کی انسداد پولیو کی کوششوں کے لیے فنڈز کا خلا پر کرنے کے وعدہ کیا ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اے ایف ڈی کا ایک وفد اور بل اینڈ ملینڈا گیس فاؤنڈیشن نے خصوصی سیکریٹری برائے صحت سے ملاقات کی اور انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔

فرانسیسی وفد کی یہ ملاقات پاکستان کو صحت اور سماجی تحفظ کے شعبوں میں مدد کے لیے جاری ایک ہفتے پر مشتمل دورے کا حصہ تھی۔

اے ایف ڈی نے این ای او سی میں بریفنگ کے دوران حفاظتی سرگرمیوں، بیماری کے حوالے سے نگرانی، پولیو مہم اور دیگر ٹیکنیکل شعبوں کی نگرانی اور انسداد پولیو مہم 2022-26 کے لیے پی وی-ون کے تحت 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فنڈ کا خلا پر کرنے کا وعدہ کیا۔

اے ایف ڈی کے وفد کی سربراہی صحت اور سماجی تحفظ کے ڈائریکٹر اگینس سوکیٹ کر رہے تھے جبکہ گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی قیادت انسداد پولیو کے گلوبل ہیڈ جے وینگر کر رہے تھے۔

وفد نے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور کوویڈ-19 اور حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے پولیو انفرااسٹرکچر کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

سیکریٹری برائے اسپیشل ہیلتھ مرزا نصیرالدین مشہود احمد کا این ای او سی میں ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ ’گزشتہ برس کی چیلنجز کے باوجود حکومت نے انسداد پولیو کے حوالے سے سمجھوتہ نہیں کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنے مقصد میں پرعزم ہیں اور سیلاب سے پیدا مشکل حالات کے بعد پولیو ویکسینیشن کی کئی مہمات چلائیں‘۔

این ای او سی کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھا کہ ’ہم اس تعاون پر حکومت فرانس کے شکرگزار ہیں، پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام ہمارے نظام صحت کا بنیاد جز ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے خرچ کرنا مجموعی طور پر ملک کے نظام صحت پر ایک سرمایہ کاری ہے‘۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 20 مارچ 2023 کو شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024