• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

اعجاز الحق پی ٹی آئی میں شامل، مسلم لیگ ضیا کا پی ٹی آئی میں انضمام

شائع March 20, 2023
مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی— فوٹو: ٹوئٹر
مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے عمران خان سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی— فوٹو: ٹوئٹر

سابق فوجی آمر ضیاالحق کے بیٹے اعجاز الحق نے اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ ضیا کو عمران خان کی جماعت میں ضم کرنے کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے پاکستان مسلم لیگ۔ضیا کو ایک سیاسی جماعت کے طور پر رجسٹر کیا تھا اور اگست 2002 میں اسے ہیلی کاپٹر کا نشان الاٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ مسلم لیگ ضیا کے سربراہ نے عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی اور باضابطہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد اپنی پارٹی کو بھی اس میں ضم کر دیا۔

واضح رہے کہ اعجاز الحق سے قبل مزید چند اہم شخصیات بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکی ہیں۔

11 مارچ کو سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

گزشتہ ماہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ(ق) کے دس دیگر سابق اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں۔

رواں سال جنوری میں مسلم لیگ(ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر سردار ممتاز خان نے بھی باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024