• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

معروف ڈراما ’تیرے بن‘ کی اداکارہ سبینہ فاروق کو ’حیا‘ کا کردار کرنے پر دھمکیاں ملنے لگیں

شائع March 19, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

کسی ڈراما یا فلم میں اداکار کی اداکاری اگر کسی کو پسند آجائے تو صارفین تعریفیں کرتے نہیں تھکتے بالخصوص اگر رومانوی کردار ہو تاہم ڈراما میں منفی یا ولن کا کردار ادا کرنے کے والے اداکار کی اداکاری بھی متاثر کن ہوتی ہے۔

منفی کردار ادا کرنے والے اداکار کو مداحوں کی جانب سے سراہا بھی جاتا ہے، تاہم اگر صارفین ڈرامے میں اداکاری کی بنا پر اس اداکار کو دھمکانے، نفرت یا اداکار کے حوالے سے جعلی مواد پوسٹ کرنے لگے تو یہ یقینی طور پر ناقابل قبول ہے۔

اسی طرح کا واقعہ معروف ڈراما ’تیرے بن‘ کی اداکارہ سبینہ فاروق کے ساتھ پیش آیا۔

ڈراما ’تیرے بن‘ میں حیا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سبینہ فاروق نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ انہیں ان کے کردار کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں ڈراما تیرے بن میں اپنے کردار سے متعلق آپ کی بنائی ہوئی میمز کا مزاح لے رہی تھی، لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈالا جارہا ہے، اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، حیا صرف ایک کردار ہے۔‘

اداکارہ نے ڈرامے کے کردار اور اداکار کے درمیان فرق نہ سمجھنے والے افراد سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میں درخواست کرتی ہوں کہ اپنا غصہ مجھ پر نکالنا بند کریں اور میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو جعلی یوٹیوب ویڈیوز بنا کر کماتے ہیں، اگر میں اتنی بری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کے کردار نہ دیکھیں، اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کرکے سب کو دکھاؤں گی اور پوسٹ کروں گی۔‘

سبینہ فاروق کا کردار

سبینہ فاروق ڈرامے میں مرتسم (وہاج علی) کی کزن کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مرتسم کی محبت میں گرفتار ہے، مرتسم کی شادی میرب سے ہو جاتی ہے، جس کا کردار یمنا زیدی نے ادا کیا ہے۔

شادی کے بعد مرتسم اور میرب کو لڑتے لڑتے محبت ہوجاتی ہے تو اسی دوران حیا حسد کا شکار ہوجاتی ہے اور دونوں کو الگ کرنے کی ہزاروں کوشش کرتی ہے یہاں تک کہ کالا جادو بھی کرنے کو تیار ہو جاتی ہے۔

ڈرامے کی پہلی قسط 28 دسمبر کو نشر ہوئی تھی جس کے فوری بعد مداحوں نے اسے بے حد پسند کیا، نوراں مخدوم کی تحریر کردہ اور سراج الحق کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں یمنہ زیدی اور وہاج علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

کاسٹ میں بشریٰ انصاری، سہیل سمیر، حرا سومرو، فضیلہ قاضی اور دیگر شامل ہیں۔

ڈراما ’تیرے بن‘ پاکستانی سماج میں بڑے زمینداروں کی حویلیوں کے اندر کی کہانی ہے، جن کی بنیادوں میں خون کی اینٹیں اور جذبات کا سیمنٹ لگا ہوتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی مرتسم (وہاج علی) سے شروع ہوتی ہے جسے ایک متکبر جاگیردار دکھایا گیا ہے لیکن وہ لوگوں کے لیے ہمدردی بھی رکھتا ہے۔

میرب (یمنہ زیدی) جو ایک مضبوط لڑکی ہے اور جو وکیل بننا چاہتی ہے اور مرتسم کی طرح اس کا دل بھی اپنے لوگوں کے لیے دھڑکتا ہے، وہ بھی اپنےارد گرد کے لوگوں کا خیال رکھتی ہے اور سب سے زیادہ اپنے والد وقاص (فرحان علی آغا) کے دل کے قریب ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024