• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’ملک میں جنگل کا قانون ہے‘، زمان پارک آپریشن پر اداکاروں کا اظہار مذمت

شائع March 19, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر گزشتہ روز چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کی درمیان تصادم کی ماہرہ خان، عدنان صدیقی سمیت متعدد اداکاروں نے مذمت کی۔

اداکارہ مشی خان عمران خان کی ریلی کے ساتھ ہی رہیں اور وہ دن بھر ریلی کی ٹوئٹس کرتی رہیں۔

ایک فوٹیج میں انہیں عمران خان کی گاڑی کی پیچھے بھاگتے ہوئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پولیس شیلنگ کر رہی ہے، میدان جنگ کی صورت حال ہے، دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا نہیں ہوتا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ مشی خان کی حمایت میں یشمہ گل، یمنہ زیدی، عمران عباس اور منیب بٹ بھی سامنے آئے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ کس طرح پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہورہی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اسے پاگل پن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اسے کسی صورت منصفانہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اس کی علاوہ فرحان سعید نے لکھا کہ کیا اس ملک میں کوئی قانون باقی ہے؟ پہلے تو پھر یہ حوصلہ ہوتا تھا کہ آرمی سنبھال لے گی۔

اداکار عدنان صدیقی نے ٹوئٹ کی کہ یہ طاقت کا انتہائی گھناؤنا استعمال ہے، اور ہم اب بنانا ریپبلک کی طرح کام کر رہے ہیں، انصاف کہاں ہے؟ کیا یہاں جنگل کا قانون ہے؟ اللہ ہمارے ملک کی حفاظت کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان اسلام آباد میں جج کے سامنے پیش ہونے کے لیے لاہور میں اپنی زمان پارک میں موجود رہائش گاہ سے روانہ ہوئے تو لاہور پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی اور نے ان کی رہائش گا پر سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

اس آپریشن کے دوران کئی کارکن اور پولیس اہلکار زخمی جبکہ متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

پنجاب پولیس نے زمان پارک سے آپریشن کے دوران پیٹرول بم اور اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024