• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

پینگوئن کی آنکھ میں موتیے کا پہلا کامیاب آپریشن

شائع March 19, 2023
فوٹو:  منڈائی وائلڈ لائف گروپ
فوٹو: منڈائی وائلڈ لائف گروپ

سنگاپور کے چڑیا گھر کے حکام نے پینگوئن کی آنکھ میں سفید موتیے کا آپریشن کیا ہے جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے 3 کنگ پینگوئن اور 3 ہمبولڈٹ پینگوئن کی آنکھوں سے سفید موتیے کا کامیاب آپریشن کرکے تاریخ رقم کی۔

منڈائی وائلڈ لائف گروپ کے ڈاکٹر ایلن راسیدی کا کہنا تھا کہ ہم نے مشاہدہ کیا کہ پینگوئن کو اپنے سامنے چیزوں کو دیکھنے میں دشواری ہو رہی تھی، ہم نے ان کی حرکتوں سے اس بات کا اندازہ لگایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات پینگوئن پانی اور اپنے گروپ سے بھی دور رہنے لگے تھے جس کی وجہ سے ہمیں اندازہ ہوا کہ ان کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے۔

فوٹو:  منڈائی وائلڈ لائف گروپ
فوٹو: منڈائی وائلڈ لائف گروپ

ڈاکٹر نے بتایا کہ تاہم آپریشن کرنے سے قبل ہم نے ان کی آنکھوں میں لینس لگادیے تھے اور وقتاً فوقتاً قطرے بھی ڈالے جاتے تھے لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اس لیے ہم نے آپریش کا فیصلہ کیا۔

ہر پینگوئن کے آپریشن میں ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا، اب یہ پرندے واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں، ان کے ردعمل اور سرگرمی کی سطح میں نمایاں فرق آیا ہے۔

آپریشن کرنے والی کی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گلیڈی بو کا کہنا تھا کہ بڑا جاندار ہونے کے باعث پینگوئن کی آنکھیں بڑی ہوتی ہیں جن میں لینس لگائے جاسکتے ہیں اسی لیے ہم نے دنیا کا اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ سرجری پینگوئن کی انوکھی خصوصیات یعنی آنکھوں کو پانی سے محفوظ رکھنے والی تیسری پلک کی وجہ سے آپریشن پیچیدہ تھا کیونکہ عام طور پر پینگوئن اپنی تیسری پلک نہیں جھپکتا لیکن آپریشن کے دوران اسے بند کرنے کا خطرہ موجود تھا۔

ڈاکٹرز نے سرجری کی لاگت ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ان کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن پینگوئن کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔

فوٹو:  منڈائی وائلڈ لائف گروپ
فوٹو: منڈائی وائلڈ لائف گروپ

کنگ پینگوئن کی عمر 20 برس ہے جبکہ ہمبولٹ پینگوئن کی عمر سات سے 13 سال کے درمیان ہوتی ہے، یہ پینگوئن سنگاپور کے جورونگ برڈ پارک میں 5 ہزار دیگر پرندوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

کنگ پینگوئن جنوبی بحر اوقیانوس اور جنوبی بحر ہند سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ دنیا میں اپنی نوعیت کے دوسرے بڑے پینگوئن ہیں، جبکہ ہمبولٹ پینگوئن جنوبی امریکا سےتعلق رکھتے ہیں۔

کنگ پینگوئن 40 سال تک زندہ رہ سکتا ہے، اور ہمبولٹ پینگوئن عام طور پر 15 سے20 سال تک زندہ رہتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024