• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈونلڈ ٹرمپ کو رشوت دینے کے کیس میں گرفتاری کا خدشہ، احتجاج کی کال

شائع March 18, 2023
ڈونلڈ ٹرمپ پر پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے رشوت دینے کا الزام ہے—فائل/فوٹو: ڈان
ڈونلڈ ٹرمپ پر پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے رشوت دینے کا الزام ہے—فائل/فوٹو: ڈان

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2016 کے انتخابات سے قبل پورن اسٹار کو خاموش کرانے کے لیے رشوت دینے کے کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالت کی جانب سے ان پر فردجرم عائد کرنے خدشات کو بھانپتے ہوئے اپنی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹروتھ کے ذریعے اپنے حامیوں کو پیغام دیا کہ ’ری پبلکن کے سرفہرست امیدوار اور امریکا کے سابق صدرکو اگلے ہفتے گرفتار کیا جائے گا‘۔

انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر احتجاج ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ نے اس اعلان کے لیے فیس بک اور یوٹیوب کے بجائے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا ہے جبکہ دو سال قبل کیپٹل پر دھاوا بولنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

ٹرمپ پر اگر فرد جرم عائد ہوتی ہے تو وہ پہلے سابق امریکی صدر ہوں گے جنہیں جرائم کی بنیاد پر سزا ملے گی اور سیاسی میدان میں ایک بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ انہوں نے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے ری پبلکن کے امیدوار کی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس سے قبل امریکا ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی پہلے ہی نیویارک کے پراسیکیوٹرز پر الزام عائد کرچکے ہیں کہ وہ ٹرمپ کے خلاف سیاسی بنیاد پر کیس بنا رہے ہیں۔

کیون مک کارتھی نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر کانگریس میں تحقیقات شروع کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام ہے کہ انہوں نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے قبل پون اسٹار اسٹیفنی کلیفورڈ عرف اسٹورمی ڈینیئلز کو تعلقات کی معلومات چھپانے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ادا کیے تھے۔

اس الزام کے تفتیش کی سربراہی ڈیموکریٹ منتخب رکن ایلون بریگ کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کے وکیل نے سی این بی سی کو بتایا کہ ان کے مؤکل فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ تعلقات کے تاثر کو رد کرچکے ہیں اور ان الزامات کو سیاسی قرار دیتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور اسکینڈلز پر امریکا کی ریاستی اور وفاقی سطح پر کئی الزامات پر تفتیش کا سامنا ہے۔

جیارجیا میں ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں کے خلاف 2020 کے انتخاب میں جنوبی ریاست میں ہونے والی شکست کا نتیجہ بدلنے کے لیے کوشش کے الزام پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مذکورہ مقدمے میں عدلیہ نے متعدد فرد جرم عائد کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بارے میں گزشتہ ہفتے آگاہ کیا گیا تھا۔

اس کے باوجود انہوں نے 2024 کے صدارتی انتخاب کے لیے اپنی مہم بھی شروع کر دی ہے۔

ٹیکساس میں 25 مارچ کو ٹرمپ نے انتخابی ریلی کا اعلان کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024