• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

خیبر پختونخوا میں بیوروکریسی کا 100فیصد جھکاؤ پی ٹی آئی کی جانب ہے، نگران وزیر اطلاعات

شائع March 18, 2023 اپ ڈیٹ March 19, 2023
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی کے منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے— فوٹو بشکریہ فیس بُک
خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی کے منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے— فوٹو بشکریہ فیس بُک

خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات فیروز جمال شاہ کاکاخیل نے دعویٰ کیا کہ صوبائی اسمبلی کے منصفانہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے کیونکہ پوری مقامی بیوروکریسی کا 100فیصد جھکاؤ سابق وزیراعظم عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی طرف ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جمال شاہ کاکاخیل نے کابینہ کے طویل اجلاس کے حوالے سے بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے صوبائی اسمبلی کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کا حلف اٹھایا ہے لیکن موجودہ بیوروکریٹک سیٹ اپ کی سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی کے لیے جانبداری کی وجہ سے ایسا نہیں کر پائیں گے، بیوروکریسی ہمارے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے اور یہاں تک کہ چیف سیکریٹری بھی اس کے خلاف کارروائی کرنے میں بے بس نظر آتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کے لیے سیاسی طور پر غیر جانب دار ہونا انسانی طور پر ممکن نہیں کیونکہ ان کی سیاسی وابستگی یا جھکاؤ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت آئندہ انتخابی مشق منصفانہ انداز میں اس وقت تک ادا نہیں کر سکے گی جب تک صوبے میں چھ اور سات سال سے اہم انتظامی عہدوں پر فائز سیکریٹریز کا تبادلہ نہیں کیا جاتا۔

جمال شاہ کاکاخیل نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کا منصفانہ انعقاد یقینی بنانے کے لیے صوبے کے تمام سیکریٹریز کی فوری تبادلوں کی حمایت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بیوروکریٹک ردوبدل کوئی مشکل چیز نہیں ہے، بس سیکریٹریوں کو کم از کم دو ماہ یا الیکشن ہونے تک تبدیل کر دیں اور منتخب حکومت کے عہدے سنبھالنے سے قبل انہیں ان کے متعلقہ عہدوں پر واپس آنے دیں۔

وزیر نے کہا کہ انہوں نے بیوروکریٹس کو پی ٹی آئی کے حامی لوگ نہیں کہا لیکن وہ یہ کہنا چاہیں گے کہ بیوروکریسی میں کسی دوسری سیاسی جماعت کی طرف کوئی جھکاؤ نہیں دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے یکساں مواقع فراہم کرے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابی مشق کے انعقاد میں مدد فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت میں گزشتہ صوبائی حکومت نے پارٹی کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر 5 ہزار کے قریب سوشل میڈیا ورکرز کو ملازمت دی تھی۔

وزیر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات میں صرف 1200 ایسی بھرتیاں ہیں جنہوں نے گھر میں رہ کر پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے پچھلی حکومت کی جانب سے ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024