• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع March 17, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ثنا خان نے بولی وڈ فلمز ’ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس، خطروں کے کھلاڑی، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔

تاہم انہوں نے اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔

شادی کے بعد ثنا خان کو ہمیشہ حجاب اور پردے میں دیکھا گیا اور وہ پردے کے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ثنا خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے، لیکن یقینی طور پر ماں بننا ایک خوبصورت احساس ہے۔

اس سے قبل ثنا خان نے انسٹاگرام پر عمرے کی تصاویر بھی شئیر کی تھیں جس میں انہوں نے لکھا کہ تھا ’الحمداللہ میں بھی بہت خوش ہوں، کچھ اہم وجوہات کی وجہ سے یہ عمرہ میرے لیے بہت خاص ہے جو ان شااللہ میں جلد آپ کے ساتھ شیئر کروں گی، اللہ سب کے لیے آسانی فرمائے‘۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025