• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

’پسوڑی‘ فیم شے گِل کا اداکاری کا عندیہ

شائع March 16, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی گلوکارہ شے گِل نے ماڈلنگ کے بعد اداکاری کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔

شے گِل کا علی سیٹھی کے ساتھ گایا گیا گانا ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کا یوٹیوب پر سب سے زیادہ سنا اور دیکھے جانا والا گیت ہے جب کہ یہ یوٹیوب کے گلوبل گانوں کی فہرست میں بھی کئی ہفتوں تک ٹاپ پر رہا۔

’پسوڑی‘ شے گِل کا پہلا بڑا گانا تھا، اس سے قبل وہ اپنے شوق کی خاطر کالج اور سوشل میڈیا پر گیت گاتی تھیں۔

’پسوڑی‘ کی کامیابی کے بعد شے گِل نے دیگر گانے بھی ریلیز کیے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل گانے ’سب ستارے ہمارے‘ میں بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔

گلوکاری کے بعد شے گِل نے کلاتھنگ برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کی، تاہم وہ اسکرین پر اداکاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

شے گِل نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مستقبل میں اداکاری کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں۔

یوٹیوب انٹرویو کے دوران شے گِل نے یہ راز بتانے سے انکار کیا کہ وہ کوک اسٹوڈیو کے آنے والے سیزن کا حصہ ہوں گی یا نہیں؟

تاہم سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ متعدد ویڈیوز پر کام کر رہی ہیں اور جلد ہی شائقین ان کی ویڈیوز کو دیکھ اور گانوں کو سن سکیں گے۔

گلوکارہ نے بتایا کہ مذکورہ چند گانوں کی ریلیز کے بعد وہ رواں سال کے اختتام یر پھر آئندہ سال کے آغاز تک اپنا میوزک ایلبم بھی ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں ’پسوڑی‘ کی پیش کش ہوئی تو وہ اپنی تعلیم کے آخری سال میں تھیں اور انہیں مشکلات درپیش تھیں لیکن انہوں نے تعلیم سے زیادہ گانے کو اہمیت دی، کیوں کہ وہ گانا ان کے کیریئر کے لیے اہم تھا۔

ایک سوال کے جواب میں شے گِل کا کہنا تھا کہ رواں برس وہ بیرون ممالک میوزک کنسرٹس میں شرکت کے لیے بھی گئی تھیں اور وہ مزید کنسرٹس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جب کہ انہوں نے پہلے ہی ماڈلنگ شروع کردی ہے۔

اداکاری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شے گِل نے انکشاف کیا کہ رواں برس انہیں ایک ڈرامے میں گلوکارہ بننے کی پیش کش ہوئی تھی مگر انہوں نے کمزور اسکرپٹ کی وجہ سے ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم اور حدیقہ کیانی جیسے گلوکاروں نے مضبوط اور اچھے اسکرپٹ کے ڈراموں میں کام کیا اور اگر انہیں بھی ایسے کسی ڈرامے کی پیش کش ہوئی تو وہ ضرور اداکاری کریں گی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024