• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پائلٹ نے برج العرب کے ہیلی پیڈ پر لینڈ کرکے سب کو حیران کردیا

شائع March 16, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

پولینڈ کے پائلٹ لیوک زیپیلا برج العرب کی 56 ویں منزل پر 212 میٹر بلند ہیلی پیڈ پر طیارہ لینڈ کرنے والے پہلے پائلٹ بن گئے۔

39 سالہ پائلٹ نے شاندار اسٹنٹ کرکے لوگوں کو حیران کردیا، عرب میڈیا کے مطابق 56 منزلوں پر مبنی دبئی کی برج العرب عمارت پر لینڈنگ غیر معمولی حالات میں ہوئی۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس اسٹنٹ کے لیے دو سال سے تیاری کر رہے تھے، آخر کار انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دے دیا، انہوں نے دو کوششوں کے بعد طیارے کو ہیلی پیڈ پر لینڈ کیا تھا۔

پائلٹ زپیلا نے مجموعی طور پر 650 بار لینڈنگ کی پریکٹس مکمل کی تاکہ برج العرب پر کامیاب لینڈنگ کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’سب سے زیادہ خوشی مجھے طیارے کی لینڈنگ کے دوران ہوئی، ہیلی پیڈ پر غلطی کی کوئی گنجائش نہیں تھی، 200 میٹر کی بلندی پر لینڈنگ جہاں واضح حدود کی کوئی نشاندہی نہیں تھی، یہ زمین پر طیارہ لینڈ کرنے سے بالکل مختلف ہے۔‘

اس اسٹنٹ میں استعمال ہونے والا طیارہ امریکی مینوفیکچرر کب کرافٹرز نے بنایا تھا جو ہلکے طیاروں کے لیے مشہور ہے۔

طیارے کا وزن 425 کلو گرام ہے، 7.1 میٹر لمبا، 2.54 میٹر اونچائی اور 10.44 میٹر اس کے پروں کا پھیلاؤ ہے۔

برج العرب کے ہیلی پیڈ پر اس سے قبل بھی کئی خطرناک اسٹنٹ کیے گئے ہیں۔

2005 میں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر اور آندرے اگاسی نے ہیلی پیڈ پر ایک عارضی کورٹ پر میچ کھیلا، ایونٹ کا انعقاد دبئی ڈیوٹی فری مینز اوپن کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024