• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

حریم شاہ ٹک ٹاکر بننے سے پہلے کیا کرتی تھیں؟

شائع March 15, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے نئی ویڈیو جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹک ٹاکر بننے سے قبل ایک استاد (ٹیچر) تھیں۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک انٹرویو کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی کی تصدیق نادرا سے یا پاکستان کے کسی بھی ادارے سے کروائی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی ویڈیوز وائرل ہونے اور ٹک ٹاکر صندل خٹک کے الزامات پر حریم شاہ نے کہا کہ کسی پربھی الزام لگانا بہت آسان ہے لیکن اس الزام کو ثابت کرنا اتنا ہی مشکل ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر 28 فروری اور یکم مارچ کو ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا اور لوگ ٹرینڈ میں ان کی جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی شیئر کرتے دکھائی دیے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

تاہم دوسری جانب گزشتہ روز انسٹاگرام پر ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کا شوق تو نہیں لیکن انہیں بہت سے اداکار پسند ہیں جن کے ساتھ وہ کام کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ٹک ٹاک سے شہرت حاصل ہوئی اس لیے مجھے ٹک ٹاکر کہا جاسکتا ہے البتہ ٹک ٹاکر نہ ہوتی تو ٹیچر ہوتی کیونکہ ٹک ٹاک سے قبل میں ٹیچنگ کرتی تھی اور میرا پسندیدہ مضمون ہسٹری (تاریخ) تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر مکمل سچ نہیں دکھایا جاتا اور جب کوئی سچ کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو اسے بھی کئی تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایک روز کے لیے وزیراعظم بنانے کے سوال پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ اگر مجھے ایک روز کے لیے وزیر اعظم بنایا گیا تو میں ہر چھوٹے بڑے کے لیے انصاف عام کردوں گی، اس دن میں امیر اور غریب سب کو ایک ہی ترازو میں تولوں گی، امیر و غریب کا جو امتیاز ہے اس کا فرق ختم کردوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024