• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

فہد مصطفیٰ کی آواز میں ’کہانی سنو‘ کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

شائع March 15, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

کیفی خلیل کا معروف گانا ’کہانی سنو‘ کی کہانی کا ہر کوئی دیوانہ ہے، یہ گانا دنیا بھر میں شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے، کئی شوبز شخصیات، گلوکار اور فنکاروں نے اس گانے کا ری میک تیار کیا اور اپنے اپنے انداز میں گا کر کہیں پزیرائی حاصل کی تو کسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

حال ہی میں معروف میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایک پاکستان میوزک فیسٹیول میں شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اپنے انداز میں گانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔

فہد مصطفیٰ کے انداز میں کہانی سن پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے تو کہیں میزبان کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف شمائلہ چوہدری نے لکھا کہ ’ہر کسی کو یہ ’کہانی سنو‘ گانا ہے، تم سے نہ ہو پائے گا، زہر بنا دیا ہے سب نے مل کر‘۔

مریم افتخار نے لکھا ’یہ گانا سن پر کیفی بھائی کے کانوں سے خون نکل آیا‘۔

فہد مصطفیٰ نے گانے کے دوران صدقے اتارے کی جگہ سجدے اتارے کہہ دیا جس پر مغل نامی صارف نے لکھا ’سجدے تمہارے؟؟؟ زندگی میں بس ایسی دلیری چاہیے‘

کسی نے لکھا کہ ’فہد مصطفیٰ گلوکار نہیں،کم از کم انہوں نے کوشش کی ہے اور کافی اچھا گایا ہے، ہر کوئی پرفیکٹ نہیں ہوتا‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بھائی آپ جیتو پاکستان ہی کرلیا کریں، یہاں کہانی نہ سنائیں، یہ کہانی صرف کیفی بھائی کی ہی اچھی ہے‘۔

کسی نے فہد مصطفیٰ کے انداز میں گائے گانے کو آئمہ بیگ سے بہتر قرار دے دیا۔

فوٹو: سوشل میڈیا کمنٹس/اسکرین شاٹ
فوٹو: سوشل میڈیا کمنٹس/اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی کہانی سنو گایا تھا جس پر مداحوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

آئمہ بیگ نے کہا کہ ان کا دل ٹوٹا ہوا تھا اور وہ کافی عرصے سے اسی طرح کا کوئی گانا تیار کرنا چاہ رہی تھیں مگر ان سے گانا تیار نہیں ہو پا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ سنا تو انہیں ایسا محسوس ہوا، گانے میں وہی الفاظ ہیں جو وہ کہنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے وہ گانا گایا۔

یہی نہیں نیدرلینڈز کی معروف گلوکارہ ایما ہیسٹرز نے بھی اپنی خوبصورت آواز میں اسے گایا ہے۔

’کنا یاری‘ فیم گلوکار کیفی خلیل کا مقبول گانا ’کہانی سنو‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ مقبول 10 گلوبل گانوں کی فہرست میں 8ویں نمبر پر آچکا ہے ۔

کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘کو جنوری 2021 میں ریلیز کیا تھا، جسے کافی سراہا گیا تھا، بعد ازاں کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024