• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

رئیل می کا سستا سی 33 فون پیش

شائع March 14, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ موبائل بنانے والی کمپنی ’رئیل‘ میں نے رواں سال کا اب تک کا پہلا سستا فون متعارف کرادیا، جسے مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی نے گزشتہ سال پیش کیے گئے ’سی 33‘ کو اپگریڈ کرکے اسے دوبارہ متعارف کرایا ہے جب کہ گزشتہ سال کے موبائل کو محدود ممالک میں پیش کیا گیا تھا۔

رئیل می: سی 33 کو کمپنی نے 5۔6 انچ اسکرین کے ساتھ مختلف رنگوں میں پیش کیا ہے، اس کے اسکرین کا سائز پچھلے سال متعارف کرائے گئے موبائل جتنا ہی رکھا گیا ہے۔

فون کو ڈوئل بیک کیمرا اور جدید لینس سے لیس سیلفی کیمرا کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، اس میں جدید دور کے مطابق کم میگا پکسل یعنی 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می: سی 33 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 3 میگا پکسل کا ہے اور ان میں جدید لینس اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اسے اینڈرائیڈ 12 کے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی گئی ہے، تاہم اس میں 10 واٹ کا چارجر دیا گیا ہے لیکن کمپنی کا دعویٰ ہے کہ چارجر کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اسے فاسٹ بنا دیا گیا ہے۔

فون کو 4 جی بی ریم جب کہ 64 اور 112 جی بیی میموریز کے ساتھ مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کی قیمت ماڈیولز کے حساب سے مختلف رکھی گئی ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 30 ہزار روپے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 35 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں 50 میگا پکسل کے مین کیمرا اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کے ساتھ فون کو کمپنی کا رواں سال کا سستا ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں فونز کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں، تاہم کمپنیوں نے مہنگائی کو نظر میں رکھتے ہوئے کیمروں اور دیگر ٹیکنالوجی کو کم کرکے فونز کی قیمت کو بھی کم کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024