• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فیس بک کی ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم جلد متعارف کرائے جانے کی تصدیق

شائع March 13, 2023
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے تصدیق کی ہے کہ وہ مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بنانے میں مصروف ہیں، جسے جلد ہی متعارف کرادیا جائے گا۔

اس سے قبل میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے فیچرز متعارف کرائے تھے، تاہم وہ لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اب کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس کے ماہرین ٹوئٹر جیسا پلیٹ فارم بنانے میں مصروف ہیں، تاہم ابھی ان کا کام ابتدائی مراحل میں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق میٹا کے ترجمان نے بیان میں تصدیق کی کہ کمپنی ڈی سینٹرلائیزیشن ٹیکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم بنانے پر کام کر رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق پلیٹ فارم پر کام ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے پیش کرنے میں کافی وقت لگ سکتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے ’پلیٹ فارمر‘ نے خبر دی تھی کہ فیس بک کی مالک کمپنی ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ بنانے میں مصروف ہے۔

مختلف ٹیکنالوجی ویب سائٹس نے اپنی رپورٹس میں بتایا تھا کہ میٹا کے ماہرین کی ٹیم کی سربراہی انسٹاگرام بنانے والے شخص کر رہے ہیں اور ماہرین کو مارک زکربرگ نے تیزی سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ بلکل ٹوئٹر جیسی نہیں ہوگی، تاہم اس کے مرکزی فیچرز ٹوئٹر جیسے ہی ہوں گے۔

میٹا پہلے ہی دوسرے پلیٹ فارمز کے فیچرز کاپی کرنے کی وجہ سے بدنام ہے، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر کئی ایسے فیچرز پیش کیے جا چکے ہیں جو کہ پہلے دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹوئٹر، اسنیپ چیٹ اور ٹک ٹاک کا حصہ تھے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فیس بک کی جانب سے مذکورہ پلیٹ فارم آئندہ سال تک متعارف کرایا جائے گا اور ممکنہ طور پر مذکورہ پلیٹ فارم ٹوئٹر کو سخت ٹکر دے گا۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت میٹا جس پلیٹ فارم کو تیار کرنے میں مصروف ہیں، اس کا کوڈنگ نام ’پی 92‘ ہے لیکن اس کا اصلی نام کچھ اور رکھا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024