• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک افغان ٹی 20 سیریز کیلئے چیف سلیکٹر کا جونیئر کھلاڑیوں کے انتخاب کا عندیہ

شائع March 13, 2023
ہارون رشید گزشتہ برس جولائی میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم کا اعلان کریں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ہارون رشید گزشتہ برس جولائی میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم کا اعلان کریں گے — فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے رواں ماہ کے آخر میں افغانستان کے خلاف 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جونیئر کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کا اشارہ دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہارون رشید آج 24 سے 27 مارچ تک شارجہ میں ہونے والی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کریں گے، انہوں نے گزشتہ روز بتایا کہ سیریز کے لیے ٹیم کو حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

ہارون رشید گزشتہ برس جولائی میں چیف سلیکٹر کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد پہلی بار ٹیم کا اعلان کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ’ہم نے مختلف کمبی نیشنز پر تبادلۂ خیال کیا ہے، جاری پی ایس ایل میچز میں کارکردگی کی بنیاد پر جونیئرز کو بھی زیر غور لایا جا رہا ہے‘۔

متعدد رپورٹس کے مطابق مذکورہ سیریز کے لیے ٹیم میں تجربہ کار عماد وسیم کے ساتھ فاسٹ باؤلر احسان اللہ، بلے باز صائم ایوب اور اعظم خان کا نام شامل ہونے کے امکانات ہیں۔

ایسی اطلاعات بھی زیرگردش ہیں کہ کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان محمد رضوان کو سیریز کے لیے آرام دیا جائے گا، جبکہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ یہ سیریز آئی سی سی کے ’فیوچر ٹورز پروگرام‘ کا حصہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024