• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: ایئر انڈیا کی پرواز میں سگریٹ نوشی پر امریکی مسافر کے خلاف مقدمہ

شائع March 12, 2023 اپ ڈیٹ March 13, 2023
— فائل فوٹو/این ڈی ٹی وی
— فائل فوٹو/این ڈی ٹی وی

بھارتی فضائیہ ’ایئر انڈیا‘ کی لندن سے ممبئی آنے والی پرواز کے باتھ روم میں مبینہ طور پر سگریٹ نوشی کرنے اور دیگر مسافروں سے نامناسب رویہ اختیار کرنے والے امریکی شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق 32 سالہ امریک شہری رماکانت کے خلاف 11 مارچ کو پرواز میں عملے کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور باتھ روم میں سگریٹ نوشی کرنے کے خلاف ممبئی کے سحر پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) سیکشن 336 اور ایئر کرافٹ ایکٹ 1937، 22 (پائلٹ ان کمانڈ کی طرف سے دی گئی قانونی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار)، 23 (حملہ اور دیگر خطرے میں ڈالنے والی کارروائیوں) اور 25 (سگریٹ نوشی کے لیے) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر انڈیا کے عملے نے پولیس کو بتایا کہ فلائٹ میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے لیکن جیسے ہی امریکی شہری باتھ روم گیا تو الارم بجنے لگا اور جب عملہ باتھ روم کی طرف بھاگا تو دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں سگریٹ تھا، ہم نے فوراً اس کے ہاتھ سے سگریٹ پھینک دیا پھر شہری رماکانت نے تمام عملے کے ارکان پر چیخنا شروع کردیا۔

عملے نے پولیس کو بتایا کہ ہم کسی طرح اسے اپنی نشست پر لے گئے لیکن کچھ دیر بعد اس نے طیارے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تو تمام مسافر اس کے رویے سے خوفزدہ ہو گئے اور اس نے فلائٹ میں حرکتیں کرنا شروع کر دیں، نہ توہ وہ ہماری بات سننے کے لیے تیار تھا اور چیخ رہا تھا پھر ہم نے اس کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ کر اسے سیٹ پر بٹھا دیا۔

مزید کہا کہ ملزم مسافر نے ابھی بھی بس نہیں کی اور خود کا سر ٹکرانا شروع کردیا۔

پولیس نے کہا کہ مسافروں میں ایک ڈاکٹر بھی موجود تھا جس نے آکر رماکانت کا معائنہ کیا جس پر اس نے کہا کہ اس کے بیگ میں کچھ ادویات رکھی ہوئی ہیں اور جب عملے نے بیگ کی تلاشی لی تو اس سے الیکٹرک سگریٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

جب پرواز اتری تو ملزم رماکانت کو ممبئی کی سحر پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں اس کو حراست میں لے کر متعدد سیکشن کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ ملزم بھارت سے تعلق رکھتا ہے مگر امریکی شہری اور پاسپورٹ ہولڈر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملزم کے نمونے لے کر میڈیکل ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے ہیں تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ کیا وہ ذہنی طور پر پریشان یا نشے کی حالت میں تو نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024