• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ذرا چہرہ تو دکھاؤ‘ پرانے حریف شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے

شائع March 11, 2023
فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بھارت کے سابق اوپنر اور رکن پارلیمان گوتم گمبھیر کے ساتھ مصافحہ کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ٹوئٹر پر میمز کا بھی طوفان آگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو کرکٹ کی دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ مانا جاتا ہے، تاہم اگر دونوں ممالک کے کھلاڑی اگر لیگز میں بھی مدمقابل آجائیں تو شائقین دلچسپی کے ساتھ انہیں فالو کرتے ہیں۔

ایک جانب سے پاکستانی شائقین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز میں مصروف ہیں تو بھارتی شائقین کی توجہ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز پر مرکوز ہے لیکن اس دوران قطر کے دارالحکومت دوحا میں ہونے والی لیجنڈز لیگ بھی توجہ کا مرکز ہے۔

اس کی اہم وجہ دو پرانے حریف گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی ہیں، دونوں کھلاڑی کرکٹ سے کنارہ کشی کے باوجود میدان سے باہر بھی ایک دوسرے پر تنقید کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر کئی معاملات پر کئی مرتبہ لفظی جھڑپیں ہو چکی ہیں۔

اس بار 10 مارچ کو قطر کے لیجنڈز لیگ میں شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز اور گوتم گمبھیر کی ٹیم انڈیا مہاراجاز کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

تاہم شاہد آفریدی کی ٹیم نے گوتم گھمبیر کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

میچ سے قبل ٹاس کے دوران جب دونوں ٹیم کے کپتان (گوتم گمبھیر اور شاہد آفریدی) نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا ،یہ وہ لمحہ تھا جب کئی سالوں بعد ایک بار پھر دونوں لیجنڈ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئے تھے۔

مصافحہ کرنے کے دوران لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس پر صارفین اپنے اپنے انداز سے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

تصویر میں گوتم گمبھیر نیچے جبکہ شاہد آفریدی مسکراتے ہوئے ان کی جانب دیکھ رہے تھے۔

آفریدی نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیے

میچ کے دوران جب پاکستانی آل راؤنڈر عبد الرزاق کی گیند گوتم گمبھیر کے ہیلمٹ پر لگی تو شاہد آفریدی نے ان سے خیریت دریافت کرنے کے لیے حال پوچھا، جس پر گوتم کے انداز سے ایسا لگا کہ وہ ٹھیک ہیں۔

جس پر ٹوئٹر صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے عمل کو پسند کیا جارہا ہے۔

شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر ٹرینڈ کیوں کررہے ہیں؟

بہرحال ٹوئٹر پر اگر شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر ٹرینڈ کررہے ہیں تو اس کی بھی ایک تاریخی وجہ ہے۔

2007 میں بھارت کے شہر کان پور کے گرین پارک اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران باؤلنگ پر موجود شاہد آفریدی کی بلے باز گوتم گمبھیر سے تکرار ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان لڑائی کا منظر پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

ایک جگہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے مابین دوستانہ رویہ ہوتا ہے، لیکن گوتم گمبھیر ایسا نہیں کرتے، ایسا کوئی امکان نہیں کہ میں اور گمبھیر کہیں کافی پیتے نظر آئیں۔

اس کے بعد گمبھیر نے بھی جوابی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آفریدی کا دماغ ان کی عمر کے حساب سے بڑا نہیں ہوا۔

بعد ازاں 2018 میں بھارت کی جانب سے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیے جانے پر بھی دونوں کھلاڑیوں میں زبانی جھڑپ ہوئی تھی اور اس موقع پر بھی گمبھیر نے تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے ہوئے آفریدی کو بیٹا کہہ کر پکارا تھا اور کہا کہ پریشان نہ ہوں، بیٹا ہم جلد ہی اسے حل کریں گے۔

مصباح الحق کی دھواں دار بیٹنگ، انڈیا مہاراجاز کو شکست

پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز نے انڈیا مہاراجاز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

مصباح الحق کے مقابلے میں بھارت کے گوتم گمبھیر نے 54 رنز کی شانداز اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

پہلے کھیلتے ہوئے ایشیا لائنز نے 165 رنز اسکور کیے، مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔

جواب میں انڈیا مہاراجاز کی ٹیم 154 رنز ہی بنا پائی۔

ایشیا لائنز کے فاسٹ باؤلر سہیل تنویر نے 27 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024