• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کرن اشفاق کو بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا

شائع March 10, 2023
ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
ماڈل کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق کو طلاق کے بعد ماضی کے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کرن اشفاق اور اداکار عمران اشرف نے اکتوبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی وجوہات نہیں بتائی تھیں۔

دونوں نے کچھ عرصے تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

دونوں میں کبھی اختلافات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں جب کہ ان کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا اور ان کی طلاق ہوجانے پر ان کے مداح حیران رہ گئے تھے۔

طلاق کے بعد جہاں عمران اشرف اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ آئے، وہیں ان کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے بھی اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر انہوں نے اپنے پرانے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر کیا، جن میں انہیں بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کرن اشفاق کی جانب سے پرانے فوٹوشوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کے بعد لوگوں نے ان پر کمنٹس کرتے ہوئے ماڈل کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان کی ذات کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

زیادہ تر لوگوں نے ان کی ذاتی زندگی پر سوال اٹھاتے ہوئے ان پر تنقید کی اور سوال کیا کہ شوبز سے وابستہ خواتین طلاق کے بعد ہی اتنی بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟

,

بعض لوگوں نے کرن اشفاق کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ واقعی میں مسلمان ہیں؟

اسی طرح بعض لوگوں نے انہیں بولڈ انداز میں بولڈ لباس پہننے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تاہم جہاں لوگوں نے ان پر تنقید کی، وہیں بعض لوگوں نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں خوبصورت قرار دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ عمران اشرف نے ایک خوبصورت بیوی کو کھو دیا۔

خیال رہے کہ عمران اشرف سے شادی سے قبل کرن اشفاق ماڈلنگ کیا کرتی تھیں اور گزشتہ ماہ فروری میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ شادی سے پہلے بہت زیادہ بولڈ تھیں، انہوں نے شوہر کے لیے خود کو بدلا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024