• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

شی جن پنگ تیسری مرتبہ چینی صدر منتخب

شائع March 10, 2023
چینی صدر کی تقریب حلف برداری بھر میں سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی—فوٹو:اے ایف پی
چینی صدر کی تقریب حلف برداری بھر میں سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی—فوٹو:اے ایف پی

شی جن پنگ تیسری بار بطور چینی صدر منتخب ہونے کے بعد ملک کی تاریخ کے طاقتور رہنما بن گئے ہیں۔

چین کی ربڑ اسٹیمپ پارلیمنٹ کی جانب سے ان کا انتخاب اکتوبر میں چینی کمیونسٹ پارٹی (سی سی پی) کے سربراہ کے طور پر شی جن پنگ کے مزید پانچ سال کے لیے منتخب ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

اس کے بعد سے 69 سالہ شی جن پنگ نے اپنی زیرو کوویڈ پالیسی نافذ کرنے اور پھر اس کے خاتمے کے بعد لاتعداد لوگوں کی ہلاکتوں پر بڑے پیمانے پر احتجاج کا سامنا کیا۔

رواں ہفتے نیشنل پیپلز کانگریس میں ان مسائل سے گریز کیا گیا جب کہ پر تکلف تقریب شی لی کیانگ کو نئے وزیر اعظم کے طور پر مقرر کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔

جمعے کے روز شرکا نے شی جنگ پنگ کو تیسری بار چین کے صدر کے طور پر انتخاب کیا اور انہیں متفقہ ووٹنگ میں ملک کے مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ کے طور پر دوبارہ منتخب کیا۔

عہدے کا حلف لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عوامی جمہوریہ چین کے آئین کا وفادار رہنے، آئین کی عملداری برقرار رکھنے، اپنی قانونی ذمہ داریوں کو نبھانے، وطن اور عوام کے ساتھ وفادار رہنے کی قسم کھاتا ہوں، انہوں نے اپنے فرائض ایمانداری اور محنت کے ساتھ ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

تقریب حلف برداری بھر میں سرکاری ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھائی، انہوں نے خوشحال، مضبوط، جمہوری، مہذب، ہم آہنگ اور عظیم جدید سوشلسٹ ملک’ کی تعمیر کا عزم کیا۔

شہباز شریف کی شی جن پنگ کو مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمان کا ان پر اعتماد ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ۔

وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق شی جن پنگ کے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے ۔ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا، ہم صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024