• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا کا پاکستان پر اصلاحات کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے پر زور

شائع March 9, 2023
ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں اور آئی ایم ایف کو یقین ہے کہ ایسا کرنے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی بنے گا—فائل فوٹو
ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں اور آئی ایم ایف کو یقین ہے کہ ایسا کرنے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی بنے گا—فائل فوٹو

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اصلاحات پر عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کام کرنے کیا جائے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے اور اصلاحات کے لیے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کو اعلیٰ معیاری سرمایہ کاری کے حصول میں مدد ملے گی۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کے لیے بالخصوص ایسی اصلاحات میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جس سے پاکستان کے کاروباری شعبے میں بہتری آئے۔

ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ہمیں اور آئی ایم ایف کو یقین ہے کہ ایسا کرنے سے پاکستانی کاروبار مزید مسابقتی بنے گا اور اعلیٰ معیاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں پاکستان کو مدد ملے گی۔

جب ترجمان سے پاکستان کے موجودہ حالات بشمول معاشی مشکلات، سیاسی عدم استحکام اور دہشت گردی کے حملوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ امریکا معاشی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کی معاونت کرتا ہے جو کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی جاری ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان خود کو ترقی کی مستحکم راہ پر گامزن کرنے کے لیے آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکا، پاکستانی عوام اور اپنے پاکستانی ہم منصب کا شراکت دار بننے کے لیے تیار اور قابل ہے۔

پاکستان کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے آئی ایم ایف پر اپنا دوستانہ اثر رسوخ استعمال کرنے کے سوال پر ترجمان نے جواب دیا کہ ’ آئی ایم ایف کی اس فنڈنگ کو جاری کرنے کے لیے ہمارے پاکستانی ہم منصب کی طرف سے فیصلے کرنے ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ترجمان نیڈ پرائیس نے کہا کہ ٹیکنالوجیز، مارکیٹ کنکشن اور انتظامی نظام جو معاہدے کے ساتھ ہوتے ہیں وہ ممکنہ سرمایہ کاری ڈالر سے زیادہ اہمیت کے حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے شراکت دار پاکستانی کمپنیوں کی اہلیت کو بہتر بناتے ہیں اور معاشی ترقی کو ہوا دیتے ہیں جس سے روزگار اور گھریلو آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اہم معاشی فیصلے جاری رکھتے ہوئے پاکستان خود کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکار پر تشدد میں پولیس کے ملوث ہونے پر پوچھے گئے سوال پر نیڈ پرائیس نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کی جانب سے منظم ریلی سے قبل لاہور میں ہونے والے جھڑپوں سے آگاہ تھے اور انہوں نے سب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ نیڈ پرائس کی تجویز ایسے وقت میں آئی ہے جب پاکستان کی طرف سے توسیعی فنڈ سہولیات کے تحت 7 ارب ڈالر کا پروگرام مکمل کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے رکھی سخت معاشی شرائط کو نافذ کرنے میں مصروف ہے۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی طرف سے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل اسٹاف لیول مذاکرات کی تکمیل کے بیان کے باوجود آئی ایم ایف نے ایک اور آخری اقدام کا کہا ہے کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ اس کے توازن ادائیگی کا خسارہ آئی ایم ایف پروگرام کی بقیہ مدت کے لیے مکمل طور پر فنانس کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024