• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

جب سے عمران خان کی بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، مریم نواز

شائع March 9, 2023
مریم نواز نے کہا کہ کل قوم کا جو بچہ ہلاک ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے — فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز نے کہا کہ کل قوم کا جو بچہ ہلاک ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے عمران خان ہمیشہ بے ساکھیوں پر ہی تھے چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام اور جب سے وہ بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی۔

پنجاب میں ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ صرف سڑکوں پر ڈنڈے نہیں کھانے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوچنا چاہیے کہ ان کو کس راستے پر جانا ہے اور جیل بھرو تحریک کی طرح کل ایک ریلی کا اعلان کیا گیا جس کا ایندھن نوجوانوں کو بنایا گیا لیکن خود گھر میں چھپ کر بیٹھے رہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کل قوم کا جو نوجوان ہلاک ہوا ہے اس کی پوری تفتیش ہونی چاہیے لیکن کیا اس بات کا جواب نوجوانوں کو نہیں مانگنا چاہیے، دنیا کی ایسی کونسی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہو اور نوجوانوں کو ڈنڈے کھانے کے لیے آگے کردے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک چلائی تھی، اگر وہ کہتے کہ نوجوان آگے آجائیں تحریک میں ساتھ دیں اور خود ماڈل ٹاؤن میں گھر سے نہ نکلتے تو کیا وہ تحریک کبھی کامیاب ہوتی، دنیا کی پہلی تحریک ہے جس میں لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا ہے اور نوجوانوں اور خواتین کو کہہ رہا ہے کہ میری حفاظت کرو۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ہماری حکومتوں میں بھی معاہدے ہوتے رہے ہیں اور نواز شریف کا واحد آئی ایم ایف پروگرام تھا جس کو نہ صرف انہوں نے مکمل کیا بلکہ اس کے چلتے ہوئے کسی بھی چیز کی قیمت نہیں بڑھی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 10 نشستوں پر الیکشن لڑنے کے لیے کھڑا ہوجاتا ہے، الیکشن ہونے کے بعد وہ نشستیں چھوڑ دیتا ہے، الیکشن پر قوم کا پیسہ خرچ ہوتا ہے جو اس سے لینا چاہیے، پھر دیکھتے ہیں کتنے حلقوں سے الیکشن لڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ بے ساکھیوں پر ہی تھا چاہے وہ جنرل (ر) پاشا ہو یا جنرل (ر) ظہیر الاسلام ہو اور جب سے وہ بے ساکھیاں گئی ہیں ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، تو کیا اس ملک میں نوجوانوں کے فیصلے چلیں گے یا بے ساکھیوں کے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب عدالتیں طلب کرتی ہیں تو بیماریوں کا بہانہ اور جان کا خطرہ بتاتے ہیں لیکن ریلیاں نکالنے کے لیے جان کو خطرہ نہیں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024