• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل کو گانے میں پرانے کپڑے پہننے پر تنقید کا سامنا

شائع March 9, 2023
گانے میں عائشہ کو پرانے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام
گانے میں عائشہ کو پرانے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے—فوٹو: انسٹاگرام

لتا منگیشکر کے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر شادی کی تقریب میں ڈانس کرکے شہرت حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر عائشہ کو نئے گانے میں پرانے کپڑے پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاکر عائشہ عرف مانو نے اکتوبر 2022 کے آخر میں ایک شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے پرانے گانے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کے ریمکس پر منفرد انداز میں ڈانس کرکے جہاں شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں کو محظوظ کیا تھا، وہیں ان کی ویڈیو بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔

ان کی مذکورہ ویڈیو کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا گیا اور کئی ٹک ٹاکرز ان کی نقل اتارتی دکھائی دیں جب کہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر لڑکے بھی ڈانس کرتے دکھائی دیے۔

ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بولی وڈ کی کوئین ڈانسر مادھوری ڈکشٹ، کترینہ کیف، صبا فیصل، حمیمہ ملک اور دیگر شخصیات نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس ویڈیوز بنا کر شیئر کی تھی، جنہیں لوگوں نے کافی سراہا تھا۔

ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے کے بعد حال ہی میں عائشہ نے ماڈلنگ بھی شروع کردی تھی اور امکان تھا کہ وہ جلد ہی وہ ایک گانے میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں گی۔

اور اب ان کی ماڈلنگ پر مبنی پہلے گانے کو ریلیز کردیا گیا، جس میں انہوں نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی ڈانس ویڈیو والے کپڑے ہی پہن رکھے ہیں۔

گلوکار ضیا الدین خالق کے گانے میں عائشہ اور حمزہ واڈیا والا نے ماڈلنگ کی ہے اور گانے کی نصف ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے پرانا لباس ہی پہن رکھا ہے۔

نصف گانے میں عائشہ نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی وائرل ویڈیو میں پہنا گیا لباس پہن رکھا ہے، جس وجہ سے لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ وہ نہ صرف ان کی ڈانس اور اداکاری بلکہ ان کے پرانے لباس سے بھی تنگ آ چکے ہیں۔

لوگوں نے سوشل میڈیا پر عائشہ کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پرانا لباس اتار کر پھینکے یا انہیں جلا دینے کا مشورہ دیا اور لکھا کہ وہ ان کے پرانے لباس سے تنگ آ چکے ہیں۔

جہاں لوگوں نے انہیں لباس کے طعنے دیے، وہیں ان کی ماڈلنگ و اداکاری پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024